برطانوی بادشاہ چارلس سوئم کینسر میں مبتلا ہوگئے – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

برطانوی بادشاہ چارلس سوئم کینسر میں مبتلا ہوگئے

برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم کو کینسر کی ایک قسم کی تشخیص ہوئی ہے۔

بکنگھم پیلس کے بیان کے مطابق برطانوی بادشاہ چارلس کینسر میں مبتلا ہوگئے ہیں، بادشاہ کا پیر کو ’باقاعدہ علاج‘ شروع کردیا گیا ہے، وہ اپنے علاج کے بارے میں مکمل پراُمید اور جلد اپنی عوامی ڈیوٹی پر واپس آنے کے منتظر ہیں۔

بکنگھم پیلس کے مطابق یہ پروسٹیٹ کینسر نہیں لیکن بیان میں کینسر کی قسم یا اسکی اسٹیج کے بارے میں تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں۔

بکنگھم پیلس کے مطابق علاج کے دوران کنگ چارلس اپنی عوامی تقریبات کو ملتوی کردیں گے تاہم ریاستی سربراہ کے طور پر اپنے آئینی کردار کو جاری رکھیں گے جس میں کاغذی کارروائی اور نجی ملاقاتیں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کنگ چارلس کا نجی اسپتال میں پروسٹیٹ کا کامیاب آپریشن کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.