میکسیکو میں بیٹی کو بچانے کی کوشش میں ماں شارک کے حملے میں ہلاک – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

میکسیکو میں بیٹی کو بچانے کی کوشش میں ماں شارک کے حملے میں ہلاک

 میکسکو کے ساحل پر ماریا فرنانڈیز مارٹنیج جمنیز نامی خاتون شارک کے حملے میں ٹانگ گنوانے کے بعد دوران علاج زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئیں۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ میکسیکو میں مانزانیلو کی بندرگاہ پر اُس وقت پیش آیا جب 26 سالہ خاتون اپنی 5 سالہ بیٹی کے ہمراہ تیراکی کر رہی تھیں۔ اچانک وہاں ایک شارک آگئی اور حملے کے لیے آگے بڑھی۔ ماں نے خطرہ بھانپتے ہوئے بچی کو آگے دھکیل کر بوٹ پر چڑھانے کی کوشش کی اور اس دوران خود شارک کا شکار بن گئی۔  شارک نے خاتون کی ٹانگ چبالی جس کے باعث کافی خون بہہ گیا۔ خاتون کو شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز انھیں بچانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ بلدیاتی حکومت نے شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر ساحل پر نہانے پر پابندی عائد کردی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.