Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Daily Archives

جون 4, 2024

چمن میں 6 ماہ سے دھرنا جاری ہے، تجارت کی بندش نے قبائلیوں کی شہ رگ توڑ دی، اسد قیصر

تحریک تحفظ آئین گرینڈ اپوزیشن الائنس کے اسد قیصر نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ عملی طور پر تجارت بند ہے، فاٹا کے سارے علاقے کی تجارت کا انحصار افغانستان کے ساتھ ہے۔  تحریک تحفظ آئین گرینڈ اپوزیشن الائنس کے قائدین کے ساتھ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر کا […]

آج کے نتائج عوام کے نتائج ہیں، عوام کی جیت ہے، صدر کانگریس

نڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملک ارجن کھرگے کا کہنا ہے کہ آج کے نتائج عوام کے نتائج ہیں، عوام کی جیت ہے۔ بھارت میں لوک سبھا انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جس میں ڈرامائی انداز میں اپوزیشن اتحاد کی نشستوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس دوران صدر کانگریس ملک ارجن کھرگے […]

جامعہ بلوچستان کا تعلیمی میدان میں گرانقدر خدمات ہیں: راحیلہ حمید درانی

کوئٹہ( پ ر) صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید درانی نے آج یونیورسٹی آف بلوچستان کا دورہ کیا وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے انکا استقبال کیا اس موقع پر صوبائی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن حافظ محمد طاہر بھی انکے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر وائس چانسلر جامعہ بلوچستان نے انھیں […]

میں تو ہمت ہار گیا ہوں، احتساب کرنا پاکستان میں ممکن نہیں، عارف علوی

سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ میں تو ہمت ہار گیا ہوں، احتساب کرنا پاکستان میں ممکن نہیں، سارا ایلیٹ اس کے خلاف ہے کہ کوئی احتساب یا تحقیقات ہوں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ ایوب خان سے لے کر آج تک احتساب ہماری ترجیح نہیں، لوگوں […]

کسی کو پاکستان کے مستقبل سے کھیلنے نہیں دیں گے : محمود خان اچکزئی

  محمود خان اچکزئی نے کہا کہ لڑائیاں لڑنے سے کچھ نہیں ہوگا، کسی کو پاکستان کے مستقبل سے کھیلنے نہیں دیں گے، ہم ملک میں آئین کی بالادستی چاہتے ہیں، افغانستان سے رشتوں کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، لڑائیاں لڑنے سے کچھ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کسی فوجی، کسی جج کو […]

وفاقی بجٹ کی تاریخ پھر تبدیل، 12 جون کوپیش کیا جائے گا

وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے گا جس کا مجموعی حجم 18 ہزار ارب روپے کے لگ بھگ ہوگا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2024-25 کا وفاقی بجٹ 12 جون کو وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس سے منظوری کے بعد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کے خصوصی […]

بھارتی الیکشن میں مودی کی برتری کو بڑا دھچکا؛ اسٹاک مارکیٹ کریش

بھارت میں ہونے والے عام انتخابات میں اتحادی جماعت انڈیا ڈیولپمنٹ انکلیوسیو الائنس (I.N.D.I.A) مودی کی اتحادی جماعت کے مقابلے میں غیر متوقع طور پر حیران کن کامیابیاں سمیٹ رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ملک بھر میں ایوان زریں کے ہونے والے انتخابات کے تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری […]

میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک نے 93 سال کی عمر میں پانچویں شادی کرلی

میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک نے 93 سال کی عمر میں 67 سالہ ایلینا ژوکووا سے پانچویں شادی کرلی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ارب پتی بزنس مین روپرٹ مرڈوک نے روسی نژاد ریٹائرڈ مالیکیولر بائیولوجسٹ ایلینا زوکوو کے ساتھ کیلیفورنیا میں اپنی پانچویں شادی کرلی ہے۔ روپرٹ مرڈوک کی اداکارہ جیری […]

جون تا اگست بجلی 1 روپے 93 پیسے مہنگی، نوٹی فکیشن جاری

نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ نیپرا کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق جون کے لیے فی یونٹ بجلی ایک روپے90 پیسے مہنگی کردی گئی، جولائی اوراگست کے لیے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 93 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More