کوئٹہ( پ ر) صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید درانی نے آج یونیورسٹی آف بلوچستان کا دورہ کیا وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے انکا استقبال کیا اس موقع پر صوبائی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن حافظ محمد طاہر بھی انکے ہمراہ تھے۔
اس موقع پر وائس چانسلر جامعہ بلوچستان نے انھیں یونیورسٹی کے موجودہ مالی وتعلیمی صورتحال سے آگاہ کیا۔
محترمہ راحیلہ حمید درانی نے جامعہ بلوچستان کے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور مالی بحران کے صورتحال پر صوبائی حکومت کی جانب سے 70 کروڑ روپے گرانٹ جاری کیا ہے اور آئندہ مالی سال میں جامعات کے مالی صورتحال کو مدنظر رکھکر یونیورسٹیز کے ساتھ ملکر گرانٹ مختص کی جائے گی وزیر اعلی بلوچستان کے ویژن کے مطابق تعلیم کو خصوصی اہمیت دی جارہی ہے اور یونیورسٹی کے موجودہ صورتحال پر وائس چانسلر کے طرف اقدامات قابل ستائش ہیں۔
اس قبل صوبائی وزیر تعلیم نے یونیورسٹی وائس چانسلر کے ہمراہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے زیر اہتمام تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاجی کیمپ آمد اور انھیں یونیورسٹی کےلئے گرانٹ میں منظوری سمیت صوبائی حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اپنا احتجاجی کیمپ کو ختم کرنے کا اعلان کردیا
مزید برآں صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید درانی نے یونیورسٹی آف بلوچستان کے لئے منظور شدہ ایڈیشنل گرانٹ کا ریلیز آرڈر وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلوچستان کے حوالے کیا جس سے ملازمین کو عید سے قبل تمام تنخواہوں کی ادائیگی ممکن ہوسکے گی
Trending
- ”مجھے میری بیوی واپس کردو“، شوہر کا انوکھا کیک سوشل میڈیا پر وائرل
- ایلون مسک کی دولت 1000 ارب ڈالر سے تجاوز، پہلے ٹریلین ایئر بن گئے
- کشمیری اور پاکستانی عوام کشمیر کے حالات پر فکرمند ہیں: بلاول بھٹو زرداری
- کینسر اور دیگر امراض کی ادویات کے خام مال پر عائد کسٹمز ڈیوٹی ختم
- ایکسپورٹ انکم پرعائد ڈیویلپمنٹ سرچارج مکمل ختم
- وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی
- نیلم منیر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی چہ مگوئیاں، تصاویر وائرل
- بلاول بھٹو زرداری بھی برازیل فٹبال ٹیم کے فین، لیاری آنے کی دعوت دے دی
- صومالی ریفری عمر آرتان کو یوئیفا سپر کپ میں اہم ذمہ داری مل گئی
- الحمدللہ بجٹ کو بہت محنت اور خلوص سے تیار کیا گیا ہے: وزیر اعظم
You might also like