فیس بک کے بانی اور مالک مارک زکربرگ اس سال سب سے زیادہ کمانے والے شخص بن گئے۔
بلوم برگ نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی ’’میٹا‘‘ کے سی ای او مارک زکربرگ 2024 کے ابتدائی ماہ میں ہی دنیا کے سب سے زیادہ دولت کمانے والے بزنس مین بن گئے۔
مارک زکربرگ کی دولت میں رواں سال کے دوران 42.4 ارب ڈالرز کا اضافہ ہو چکا ہے جس کے بعد امیر ترین افراد میں انھوں نے بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ دیا۔