Daily Archives

December 3, 2023

نیشنل ٹی20 کپ؛ شاداب انجری کا شکار ہوگئے

نیشنل ٹی20 کپ میں میچ کے دوران آل راؤنڈر شاداب خان انجری کا شکار ہوگئے۔ اتوار کے روز راولپنڈی اور سیالکوٹ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے شاداب کا پاؤں گیند پر آنے سے مڑ گیا جس کے باعث انہیں میدان سے باہر جانا پڑا۔ دونوں ٹیمیں کراچی کے یو […]

دورہ آسٹریلیا: شاہینوں کیخلاف کینگروز کے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، پیٹ کمنز کمان سنبھالیں گے

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے آسٹریلیا نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، تینوں ٹیسٹ میچز میں پیٹ کمنز ٹیم کی قیادت کریں گے۔ 14 دسمبر سے شروع ہونے والی بینود قادر ٹیسٹ سیریز کے لیے آسٹریلیا نے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ کینگروز کے کپتان سمیت ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، اسٹیو اسمتھ، مارنس […]

پاکستان ویمنز نے نیوزی لینڈ ویمنز کو پہلا ٹی ٹوئنٹی ہرا دیا

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ ویمنز کے خلاف تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ یہ پاکستان ویمن کی 9 ٹی ٹوئنٹی میچز میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی کامیابی ہے۔ ڈونیڈن میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں […]

ورلڈکپ فائنل کیوں ہارے؛ بھارتی کپتان، ہیڈکوچ نے ’’پچ‘‘ پر ملبہ ڈال دیا

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما اور ہیڈکوچ راہول ڈریوڈ آسٹریلیا کے ہاتھوں آئی سی سی ورلڈکپ فائنل میں شکست نہ بھول سکے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے اعلیٰ عہدیداران نے دہلی میں ہیڈکوچ راہول ڈریوڈ اور کپتان روہت شرما کیساتھ ویڈیو کال میٹنگ کی جس میں آئی […]

اسرائیل کا حماس کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ؛ 1 روز میں شہادتیں 700 ہوگئیں

غزہ میں عارضی جنگ بندی کے اختتام کے بعد گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 300 سے تجاوز کرگئی جب کہ 5 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کے خاتمے کو 2 روز ہوچکے ہیں اور اسرائیل […]

’پاکستان اور امریکا کی کئی معاملات پر مشاورت جاری ہے : ترجمان دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان متعدد معاملات پر مشاورت جاری ہے۔ ایک بیان میں ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ مشاورتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے دوروں کا تبادلہ بھی ہوتا ہے، آنے والے دنوں میں اہم امریکی عہدیداروں کے پاکستان کے دورے بھی ہو […]

ن لیگی اعتراف سے بلی تھیلے سے باہر آگئی، فیصل کریم کنڈی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ن لیگی اعتراف سے بلی تھیلے سے باہر نکل آئی ہے۔ ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ن لیگ کا 18ویں ترمیم کو ادھورا کہنے کا مطلب اسے ختم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 18ویں آئینی […]

دکی: ملزمان کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو لیویز اہلکار شہید

لونی کے علاقے کلی مرجانزئی میں ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے میں لیویز فورس کے دو اہلکار شہید ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق لیویز فورس نے اشتہاری ملزم امان اللہ مرجانزئی کے گھر پر چھاپہ مارا اور اس دوران ملزمان کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔  شہید ہونے والے لیویز اہلکاروں میں قاسم اور عبیداللہ شامل ہیں […]

افغان طالبان پاکستان کے ساتھ ڈبل گیم جاری رکھے ہوئے ہیں:وزیر اطلاعات بلوچستان

بلوچستان کے نگران وزیرِ اطلاعات جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ افغان طالبان اب بھی پاکستان کے ساتھ ڈبل گیم جاری رکھے ہوئے ہیں،  پاکستان نےافغان طالبان کے سامنے اپنے مطالبات  رکھ دیے ہیں، مطالبات کی منظوری تک ہر حد تک جانے کیلئے تیار ہیں۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جان اچکزئی نے کہا […]

پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے مطابق ڈھالنا اشد ضروری ہے، وزیر اعظم

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ سندھ طاس کو ماحولیاتی اثرات اور آب وہوا سے ہم آہنگ کرنے کے لیے پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے مطابق ڈھالنا اشد ضروری ہے کیونکہ آبادی کی اکثریت دریا سے منسلک ہے اور پاکستان کی مستقبل کی ضروریات کے لیے پانی کی دستیابی ایک بڑا […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P