ایک نئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکا میں موجود لیتھیئم کی 72 کانوں میں کان کنی کے سبب ملک کو شدید پانی کی قلت کا سامنا ہو سکتا ہے۔
ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کے طلبا کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ کان کنی کرنے والی اکثریتی کمپنیاں کولوراڈو دریا جیسے خشک ہوتے پانی کے ذرائع سے پانی کھینچ کر لیتھیئم نکالنے کا منصوبہ رکھتی ہیں۔
زیادہ تر کانوں (جو کہ مغربی خطے میں واقع ہیں) میں کان کنی کے لیے اربوں گیلن پانی کی ضرورت ایک ایسے وقت میں ہوگی جب یہ علاقہ 1200 سال کی تاریخ میں بدترین خشک سالی سے گزر رہا ہے۔