شاہین آفریدی لنکا پریمیئر لیگ چھوڑ کر وطن واپس آگئے

پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ذاتی وجوہات کے باعث لنکا پریمیئر لیگ چھوڑ کر وطن واپس آگئے۔

شاہین آفریدی کا ایونٹ کے دوران اپنی ٹیم کینڈی رائلز کے ساتھ 19 جولائی کے میچ میں شامل نہ کرنے پر اختلاف بھی ہوا تھا۔

کولمبو کیپٹلز کے خلاف ہونے والے میچ میں انہیں امپکٹ پلیئر کے طور پر کھلانے کا کہا گیا لیکن آفیشل ٹیم شیٹ میں ان کا نام ہی شامل نہیں تھا جس پر شاہین آفریدی نے ناراضی کا اظہار کیا۔

کینڈی رائلز انتظامیہ نے اس پر شاہین آفریدی سے معذرت کی تھی اور بتایا تھا کہ اینالسٹ کی غلطی کی وجہ سے ان کا نام فہرست میں شامل ہونے سے رہ گیا تھا۔

انتظامیہ کی معذرت کے بعد شاہین آفریدی بقیہ میچز میں شریک ہوئے تھے، شاہین آفریدی نے لیگ کے 6 میچز میں 7 وکٹیں حاصل کیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر کینڈی رائلز لنکا پریمیئر لیگ کے پلے آف مرحلے میں پہنچی تو شاہین آفریدی دوبارہ ٹیم کو جوائن کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P