دوسرا ٹیسٹ، ویسٹ انڈیز کا پاکستان یخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پورٹ آف اسپین میں کھیلا جا رہے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان نے ٹاس اپنے نام کرنے کے بعد پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا۔

پاکستان کی جانب سے ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

عبداللہ شفیق، اویس ظفر، ساجد خان اور عبید شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، پاکستان کی جانب سے عبید شاہ اور اویس ظفر ڈیبیو کر رہے ہیں، عبید شاہ کو محمد عباس جبکہ اویس ظفر کو بابراعظم نے ڈیبیو کیپ دی۔

واضح رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے، ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 90 رنز سے شکست دے دی تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P