گورننس ماڈل میں اصلاحات اور تنظیمِ نو وقت کی اہم ضرورت ہے، وفاقی وزیرِ تجارت

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ملکی گورننس ماڈل میں فوری اصلاحات اور تنظیمِ نو کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں جام کمال خان نے کہا کہ ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے لیے گورننس میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مؤثر طرزِ حکمرانی ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔ عوامی خدمت پر مبنی، مؤثر اور فعال نظامِ حکمرانی ہی پائیدار ترقی کی بنیاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ ادارہ جاتی اصلاحات اور تنظیمِ نو کے بغیر جدید دور کے چیلنجز کا مقابلہ ممکن نہیں۔ جام کمال خان نے 2018 کی اپنی گورننس سے متعلق پوسٹ کو دوبارہ شیئر کرتے ہوئے ادارہ جاتی اصلاحات پر زور دیا ہے تاکہ ملکی نظام کو بہتر بنایا جا سکے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P