Daily Archives

August 1, 2026

پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے: فیلڈ مارشل عاصم منیر

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 99ویں سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا […]

نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، خودکش بمبار سمیت 7 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع نوشکی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے خودکش بمبار سمیت سات بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کی گئی۔ […]

ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ کابینہ میٹنگ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، ایران پر بھرپور حملوں سے قدامت پسند بتدریج کمزور ہوں […]

پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور

پاکستان نے غزہ امن منصوبے پر عملدرآمد کی جانب ہونے والی مثبت پیشرفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس منصوبے کے تحت کیے گئے تمام وعدوں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان غزہ امن منصوبے پر پیشرفت […]

عمران خان جیل کے اسپتال میں ہائی بلڈ پریشر یا کسی اور بیماری کے باعث زیرعلاج نہیں: بیرسٹرگوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے پارٹی کے بانی عمران خان  کے ہائی بلڈ پریشر یا کسی اور مرض کی وجہ سے اسپتال میں زیر علاج ہونے کی تردید کردی۔ اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی جیل کے اسپتال میں ہائی بلڈ پریشر یا کسی اور بیماری […]

ایران جانے کی کوشش کرنیوالے 14 افغان باشندوں کی لاشیں صحرا سے برآمد

جنوب مغربی افغانستان کے صحرا میں ایران جانے کی کوشش کرنے والے 14 افغان باشندوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ حکام کے مطابق کئی ہفتوں سے ان کی تلاش جاری تھی، یہ افراد گاڑی کے ذریعے ایران جانے کے لیے نکلے تھے تاہم راستے میں گاڑی خراب ہونے […]

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار سے زائد کی کمی

 ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی قیمت میں 3700 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 4لاکھ 26 ہزار 736 روپے کا ہوگیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح […]

متھیرا کا کاسمیٹک پروسیجرز کروانے کا اعتراف

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ میزبان اور اداکارہ متھیرا نے اپنی عمر اور کاسمیٹک پروسیجرز سے متعلق کھل کر اظہارِ خیال کیا ہے۔ انسٹاگرام پر 26 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والی متھیرا اپنی بے باک اور دوٹوک شخصیت کے باعث خاصی معروف ہیں۔ متھیرا ایک سنگل مدر ہیں اور اپنے 3 بیٹوں کی پرورش […]

گورننس ماڈل میں اصلاحات اور تنظیمِ نو وقت کی اہم ضرورت ہے، وفاقی وزیرِ تجارت

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ملکی گورننس ماڈل میں فوری اصلاحات اور تنظیمِ نو کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں جام کمال خان نے کہا کہ ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے لیے گورننس میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مؤثر طرزِ حکمرانی […]

رشمیکا مندانا فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی

بالی ووڈ اداکارہ رشمیکا مندانا فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئی ہیں، جس کے بعد انہیں کم از کم چھ ہفتے تک مکمل آرام کرنے اور باقاعدہ علاج کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ چوٹ کی شدت کے باعث ان کے آئندہ فلمی منصوبوں کی شوٹنگ بھی وقتی طور پر روک دی گئی […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P