Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

فلموں کا بننا ضروری، سینما انڈسٹری کی بحالی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں: عظمیٰ بخاری

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا فلموں کے ذریعے ملکی مثبت تشخص اجاگر کیا جا سکتا ہے، فلم دیکھنے کی بہت شوقین ہوں لیکن وقت بہت کم ملتا ہے۔

 

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سینما انڈسٹری کی بہتری کے لئے اقدامات کر رہی ہیں، نوجوان نسل کو ٹچ سکرین سے نکال کر سینما کی طرف لائیں گے۔

 

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ پاکستان کے ڈرامے پوری دنیا میں مقبول ہیں، ہمیں اچھے ڈراموں کی طرح اچھی فلمیں بھی بنانا ہوں گی، فلم سٹی کے اندر تمام سہولیات فراہم کریں گے۔

 

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نوجوان ہدایت کار فلمی دنیا میں نئی سوچ لے کر آئیں، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز نے فلم انڈسٹری کو نئی سمت دی ہے، پنکی پر ڈرامہ بنانے کا اعلان ہوگیا، اچھا ٹاپک تھا اس پر فلم بنتی تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More