Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

کھیتوں سے تعمیراتی مقامات تک محنت کش،قوم کی خوشحالی کی بنیاد ہیں،عبدالعلیم خان

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے انسانی ترقی کے ضامن محنت کشوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کھیتوں سے تعمیراتی مقامات تک محنت کش ہی قوم کی خوشحالی کی بنیاد ہیں۔

 

عالمی یوم مزدور پر وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے اپنے خصوصی پیغام میں مستقبل کی تعمیر کرنے والے تمام محنت کشوں کو یوم مزدور مبارک دی ہے۔

 

عبدالعلیم خان نے کہا کہ ہمارا ایمان محنت کو ایک مقدس اور نہایت عظیم فریضہ قرار دیتا ہے۔ مزدور کو پسینہ خشک ہونے سے پہلے مزدوری ادا کرنا اسلامی اقدار کا حصہ ہے۔

 

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے شاہراہوں کے انفراسٹرکچر پر کام کرنے والے محنت کشوں کو خصوصی سلام پیش کیا، کہا ورکرز کی عزت نفس، حفاظت اور منصفانہ معاوضہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ کمیونیکیشنز اور انفرا اسٹرکچر ٹیمیں جدید پاکستان کی بنیادیں استوار کر رہی ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More