صائم ایوب نے پی ایس ایل میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

صائم ایوب نے پی ایس ایل میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا

پاکستان کے ابھرتے ہوئے بیٹر صائم ایوب نےپاکستان سپر لیگ میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے 1000 رنز مکمل کر لیے۔

صائم ایوب نے یہ کارنامہ اپنی جارحانہ اور شاندار بیٹنگ کی بدولت انجام دیا، جس کے دوران انہوں نے متعدد شاندار اننگز کھیلیں اور شائقین کرکٹ کو خوب محظوظ کیا۔

 

نوجوان بیٹر کا شمار ابھرتے ہوئے اسٹارز میں ہوتا ہے اور وہ مسلسل اپنی کارکردگی سے ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

کرکٹ ماہرین کے مطابق صائم ایوب کی یہ کامیابی ان کے روشن مستقبل کی عکاسی کرتی ہے اور وہ آنے والے وقت میں پاکستان ٹیم کے لیے بھی ایک اہم اثاثہ ثابت ہوسکتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.