Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Browsing Category

پاکستان

چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں مزید توسیع، نوٹیفکیشن جاری

چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کے عہدے کی مدت میں 3 سال کی توسیع کردی گئی۔ وفاقی حکومت نے قومی احتساب قانون 1999 کے تحت عہدے کی مدت میں توسیع کی منظوری دی، وزارت قانون و انصاف نے چیئرمین نیب کے عہدے کی مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے […]

پاکستان کا بھارت اور کینیڈا کے درمیان یورینیم سپلائی معاہدے پر تشویش کا اظہار

پاکستان نے بھارت اور کینیڈا کے درمیان یورینیم سپلائی معاہدے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ یہ سول نیوکلیئر تعاون میں ایک اور استثنا ہے، بھارت کا 1974 ایٹمی تجربہ ہی نیوکلیئر سپلائرز گروپ کے قیام کا سبب بنا تھا، بھارت نے تمام سول […]

وزیراعظم سے جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، مشرق وسطی پر اعتماد میں لیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جماعت اسلامی کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں وزیراعظم سے ملاقات کی، وفد میں لیاقت بلوچ، میاں محمد اسلم اور آصف لقمان قاضی شامل تھے۔ ملاقات کے دوران امیر جماعت اسلامی کو افغانستان، ایران اور مشرق وسطیٰ و خلیج […]

آپریشن غضب للحق کے دوران قندھار میں 205 کور کا بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ، سکیورٹی ذرائع

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور اس سلسلے میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے کامیاب فضائی کارروائی کرتے ہوئے قندھار میں افغان طالبان کے 205 کور کے بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو تباہ […]

آپریشن غضب للحق میں 481 خوارج ہلاک، 696 زخمی ہو چکے: عطا اللہ تارڑ

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے آپریشن غضب للحق کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ وفاقی وزیر اطالعات عطا اللہ تارڑ نے بتایا کہ آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائی اپنے اہداف کے مطابق کامیابی سے جاری ہے اور دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات […]

نیشنل سیکیورٹی پر ہم نے اصولی موقف اپنایا کہ پارلیمنٹ میں بریفنگ دی جائے، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ  پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی پر ہم نے اصولی موقف اپنایا ہے کہ پارلیمنٹ میں بریفنگ دی جائے، ہم چاہ رہے تھے کہ افغانستان اور ایران امریکا کشیدگی پر بریفنگ لیں لیکن پارلیمنٹ ہاؤس کے جوائنٹ سیشن میں کب تک […]

امریکا انسانیت کا دشمن ہے، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) سربراہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد میں واقع ایرانی سفارتخانے پہنچ گئے۔ مولانا فضل الرحمان نے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات میں ایران پر امریکی اور اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور کہا کہ امریکا انسانیت کا دشمن ہے۔ دوران گفتگو امیر جے یو آئی نے […]

کراچی قونصل خانے پر آئے مظاہرین پر فائرنگ امریکی میرینز نے کی، امریکی حکام

امریکی حکام نے کہا ہے کہ امریکی میرینز نے اتوار کے روز کراچی کے قونصل خانے پر دھاوا بولنے کے دوران مظاہرین پر فائرنگ کی۔ ابتدائی معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی حکام نے کہا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ میرینز کی طرف سے کیے گئے فائر کسی کو لگے یا نہیں، انہیں یہ […]

آپریشن غضب للحق: 464 خوارج ہلاک، 665 زخمی ہوئے: عطا اللہ تارڑ

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے آپریشن غضب للحق کے حوالے سے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ آپریشن غضب للحق کے دوران افغان طالبان رجیم کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ انہوں نے بتایا کہ کارروائیوں کے نتیجے میں افغان طالبان […]

اسرائیل کے ایجنڈے میں صیہونی اثر و رسوخ کو پاکستان تک لانا ہے، وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ایران پر حملہ کر کے نیتن یاہو نے بین الاقوامی توجہ غزہ سے ہٹانے کی کوشش کی ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ اس وقت عالمی میڈیا کی توجہ ایران پر مرکوز ہے۔ وزیر دفاع نے […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More