Trending
- Daily Mashriq Quetta10-05-2026
- نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی سافا عہدیداران سے سائیڈلائن ملاقات
- معرکہ حق کی کامیابی کاپہلاسال، افواج پاکستان کی قوم کومبارکباد
- ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای صحت یاب ہورہےہیں: سی این این
- سپاہی سے لےکرفیلڈ مارشل تک سب کوسلام پیش کرتے ہیں: رانا ثناء اللہ کا معرکہ حق کی تقریب سے خطاب
- معرکہ حق میں فتح کی سالگرہ پر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پر وقار تقریب
- پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں خود ساختہ اضافے کا نوٹس لے لیا
- معروف اداکارہ اشنا شاہ کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
- وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، سیاسی صورتحال اور اہم حکومتی امور پر تبادلہ خیال
- وزیراعظم شہبازشریف 23 سے 25 مئی تک چین کا دورہ کریں گے
Browsing Category
پاکستان
پاکستان نے بھارت سے چناب کے بہاؤ میں کمی پر وضاحت طلب کرلی
دریائے چناب میں پانی کی آمد میں بڑی کمی کے معاملے پر پاکستان نے بھارت سے وضاحت طلب کرلی۔ ذرائع وزارت آبی وسائل کا کہنا ہے کہ مرالہ کے مقام پر چناب میں پانی کی کمی سندھ طاس معاہدے کی شقوں سے مطابقت نہیں رکھتی، بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی […]
ضبط شدہ ایرانی کنٹینر کے ارکان پاکستان منتقل، آج ایرانی حکام کے حوالے کیا جائے گا، ترجمان دفترخارجہ
امریکا نے اعتماد سازی کے اقدام کے طور پر ضبط کیے گئے ایرانی کنٹینر جہاز ایم وی توسکا کے 22 اہلکاروں کو پاکستان منتقل کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ عملے کو آج ایرانی حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا […]
پی آئی اے نئے مالکان کے حوالے کرنے کی تاریخ سامنے آگئی
پی آئی اے نئے مالکان کے حوالے کرنے کی تاریخ سامنے آگئی۔ حکومت پی آئی اے کی ملکیت رواں ماہ ہی نجی شعبے کو منتقل کردے گی، پی آئی اے عارف حبیب کنسورشیم کو 25 مئی تک حوالے کردی جائے گی۔ نجکاری کمیشن نے اسٹاک ایکسچینج کو لکھے گئے خط میں بتایا کہ […]
فلسطین کے مفتی اعظم اور قاضی القضا 5 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
فلسطین کے مفتی اعظم فلسطین الشیخ محمد احمد حسین اور قاضی القضا ڈاکٹر محمود الہباش 5روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ اسلام آباد پہنچنے پر الشیخ محمد احمد حسین اور ڈاکٹر محمود الہباش کا چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی اور دیگر نے استقبال کیا۔ مفتی اعظم اور قاضی القضا 6 […]
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 3800 روپے سستا ہوگیا
گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی،چاندی بھی سستی ہوگئی۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 3800 روپےسستا ہوکر479962 روپے پرآگیا،دس گرام سونے کی قیمت 3257 روپے کم ہوکر 411490 روپے ہوگئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 100 روپےکم ہو کر 7914 روپے پر آ گئی،دوسری […]
سوشل میڈیا کا غیر ذمہ دارانہ استعمال تشویشناک، آزادیِ صحافت کیلئے پرعزم ہیں: صدر، وزیراعظم
صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان صحافت کی آزادی کے لیے پرعزم ہے، صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا جائے گا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے آزادی صحافت کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں، صحافت […]
صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: عطاء اللہ تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ہم صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ عالمی یومِ آزادی صحافت کے موقع پر اپنے بیان میں عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں آزاد، ذمہ دار اور متحرک میڈیا کے لیے اپنے عزم […]
ابھی تک بھارت اپنے زخم سہلا رہا، زندہ قومیں محسنوں کو بھولتی نہیں: خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ابھی تک بھارت اپنے زخم سہلا رہا ہے، زندہ قومیں اپنے محسنوں کو بھولتی نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سال قبل جس طرح بھارت کو شکست ہوئی اُس کا تکبر پاک افواج نے مٹی میں ملا دیا، ایک […]
ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری
نیشنل ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نےآئندہ 3 روز کےدوران ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کےساتھ شدیدبارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیاہے، جبکہ برفانی جھیلیں پھٹنے، لینڈسلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال کاخدشہ بھی ظاہر کردیا۔ بارشیں برسانےوالا طاقتورسسٹم پاکستان میں داخل ہوچکا،آج سے 5 مئی تک طوفانی بارشوں کے […]
سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں، صحافت کا کردار کلیدی ہے، صدر مملکت
صدرمملکت آصف علی زرداری نےکہا ہےسچائی کے بغیرامن ممکن نہیں،ڈس انفارمیشن جمہوری مکالمے کومسخ کررہی ہے،اس لئے صحافت کا کردار کلیدی ہے،رفتار کےبجائے درستگی کو ترجیح دی جانی چاہیے۔ آزادی صحافت کےعالمی دن پراپنےپیغام میں صدرآصف علی زرداری نےکہا صحافیوں کودنیا بھرمیں ہراسانی اوردباؤکاسامنا ہے،سوشل میڈیا پلیٹ فارمزکاغیرذمہ دارانہ استعمال تشویشناک بھی قرار […]