Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Browsing Category

پاکستان

سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ اختیار پر اہم فیصلہ جاری

سپریم کورٹ نے 27ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ اختیار پر اہم فیصلہ جاری کر دیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت ایک دوسرے کے ماتحت نہیں جبکہ ہم […]

47 سال بعد ہم نے ایران اور امریکا کو ایک میز پر بٹھا دیا: اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران پر حملہ ہوا تو پاکستان نے ثالثی میں بھرپور کردار ادا کیا، 47 سال بعد ہم نے امریکا اور ایران کو مذاکرات کی میز پر بٹھا دیا۔ وفاقی دارالحکومت میں پاکستان علماء کونسل کے زیرِ اہتمام چھٹی بین الاقوامی پیغام اسلام کانفرنس سے […]

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی جاری

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں آج پھر کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔   امریکی کروڈ آئل 1.71ڈالرکمی کے بعد 100ڈالر فی بیرل پر آگیا،جبکہ برینٹ کروڈ آئل 2 فیصد کمی کے بعد 108 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کررہا ہے   دوسری طرف دنیابھرکی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی کارجحان دیکھاجارہاہے،جنوبی کوریاکی اسٹاک […]

صدرمملکت نے سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس بلانے کی منظوری دے دی

صدرمملکت نےسینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس بلانے کی منظوری دے دی۔ صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 7 مئی، قومی اسمبلی اجلاس 11 مئی کوطلب کرنے کی منظوری دیدی ہے،پارلیمانی کارروائی میں اہم قانون سازی اور ملکی سیاسی صورتحال پر بحث متوقع ہے۔   واضح رہےکہ یکم جون 2026ء کو قومی اسمبلی کا بجٹ […]

بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، کےالیکٹرک سمیت ملک بھرکے بجلی صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

بجلی صارفین کیلئےخوشخبری،کےالیکٹرک سمیت ملک بھرکے بجلی صارفین کوبڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔   بجلی صارفین کےلیےسہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بڑا ریلیف متوقع ہے،کےالیکٹرک سمیت ملک بھرکےبجلی صارفین کو63 ارب 94کروڑ روپے کا بڑا ریلیف ملنےکا امکان ہے،ڈسکوز نے 2026 کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے درخواست جمع کرا دی۔   نیپر اڈسکوزکی […]

بجلی کی طلب میں اضافہ، حکومت کا مزید ایل این جی کارگوز درآمد کرنے کا فیصلہ

بجلی کی بڑھتی طلب کےباعث حکومت نے مزید ایل این جی کارگوز درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا،مئی کیلئے اسپاٹ خریداری کے ٹینڈر جاری کر دیئے۔   ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کےمطابق ملک میں بجلی کی طلب میں اضافے کےپیش نظرپاکستان ایل این جی لمیٹڈ نےمئی کےمہینےکیلئے 2 ایل این جی کارگوزکی اسپاٹ خریداری کیلئےعالمی کمپنیوں سےبڈزطلب […]

صومالی قزاقوں کا شہریوں کی رہائی کیلئے حکومت پاکستان سے براہ راست مذاکرات کا مطالبہ

صومالی قزاقوں نے ہونر 25 آئل ٹینکر کے مغوی عملے کی رہائی کے لیے براہ راست رابطہ کرنے والی انصار برنی ویلفیئر ٹرسٹ کو آگاہ کیا ہے کہ وہ اپنے مطالبات صرف حکومت پاکستان کے نمائندوں کو پیش کریں گے اور مغوی پاکستانی شہریوں کے اہل خانہ نے بھی حکومت سے اپنے پیاروں کی رہائی کے […]

معرکہ حق سے متعلق کتاب ‘سچ کی جنگ’ کی تقریب رونمائی

اسلام آباد میں معرکہ حق کی پہلی سالگرہ پر وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام کتاب ‘The Battle of Truth’ (سچ کی جنگ) کی تقریب رونمائی ہوئی جہاں وفاقی وزیر عطااللہ تارڑ نے کہا کہ دنیا نے بھارت کا بیانیہ یکسر مسترد کردیا ہے۔     وزیر دفاع خواجہ آصف تقریب کے مہمان […]

بھارتی ہندو توا پالیسیاں خطے کی سب سے بڑی دشمن ہیں: خواجہ آصف

وزیردفاع خواجہ آصف بھارتی ہندوتوا پالیسیاں خطے کی سب سے بڑی دشمن ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں وزارت اطلاعات کے زیراہتمام کتاب ’دی بیٹل آف ٹروتھ‘‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزارت اطلاعات اور آئی ایس پی آرکی کاوشیں قابل تحسین ہیں، کتاب میں ملکی عزم و استقلال کو […]

معرکہ حق میں جارحیت کا بھرپور دفاع کیا، بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا: اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں پاکستان نے بھارت کی جارحیت کا بھرپور دفاع کیا، بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کررہا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں اسحاق ڈارکا سفرا اور ڈپلومیٹک کور سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں معرکہ حق کی پہلی سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More