Browsing Category
تازہ ترین
اہم خبریں
پی ایس ایکس: کاروبار کا مثبت دن، 100ا نڈیکس میں 1188 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا، 100 انڈیکس میں 1188 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر اس بڑے اضافے کے بعد 62 ہزار 52 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1658 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ […]
افغانستان، لیبیا اور عراق کی طرح امریکا غزہ میں بھی ناکام ہوگا، روس
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ افغانستان، لیبیا اور عراق کی طرح غزہ میں بھی امریکی منصوبہ ناکام ہوگا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایک انٹرویو میں خبردار کیا کہ مغربی ممالک کی سازشوں نے دنیا کو افراتفری میں ڈال رکھا ہے اور 2024 […]
عدالتی مارشل لا کا ماحول بنا دیا گیا ہے، فضل الرحمان
جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدالتی مارشل لا کا ماحول بنا دیا گیا ہے۔ جلسے سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اگر چیف الیکشن کمشنر نے عدالت کے حکم پر شیڈول جاری کرنا ہے تو الیکشن کمیشن کب آزاد ہوا، اگر الیکشن میں ہمارا ایک بھی کارکن شہید […]
کوئٹہ : خدیجہ شاہ کو ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے رہا کردیا گیا ہے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رکن خدیجہ شاہ کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ کوئٹہ پولیس کے مطابق کیس میں خدیجہ شاہ کو ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے رہا کردیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خدیجہ شاہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں پولیس ریمانڈ پر […]
کوئٹہ؛ جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 2 مسافر آف لوڈ
کوئٹہ ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے والے 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن کے کوئٹہ ایئرپورٹ پر تعینات عملے نے کارروائی کے دوران جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 2 مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔ ملزمان فلائٹ نمبر FZ346 سے اٹلی جا رہے تھے،گرفتار […]
ترازو کو آج بھی ایک لاڈلے کی جانب جھکایا جارہا ہے، شہباز شریف
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے اختیار پر حملے کے مترادف ہے، ترازو کو ایک لاڈلے جانب جھکایا جارہا ہے۔ کراچی پہنچنے کے بعد نجی ہوٹل میں پارٹی عہدیداران اور شمولیت کرنے والوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف […]
بلاول بھٹو نے عام انتخابات کیلئے 10 نکاتی منشور کا اعلان کردیا
ملک کو صرف عوامی راج مشکل سے نکال سکتا ہے، ملک میں کوئی جماعت وفاق کو بچا سکتی ہے تو وہ پیپلزپارٹی ہے،
بے نظیر بھٹو کی زندگی کے آخری لمحات
عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو پوری دنیا میں اس حوالے سے بھی پاکستان کی شناخت بنیں کہ انہیں ایک ترقی پسند، جراتمند، اعلیٰ تعلیم یافتہ اور انتہائی ذہین خاتون قرار دیا جاتا تھا گوکہ ان کے حاسدین کا حلقہ بھی خاصا وسیع تھا لیکن نہ صرف پاکستان میں بلکہ بین الاقوامی […]
بلوچ مظاہرین کا کل پریس کانفرنس میں لائحہ عمل دینے کا اعلان
بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے خاتمے کا مطالبہ کرنے والے بلوچ مظاہرین نے کل پریس کانفرنس میں لائحہ عمل دینے کا اعلان کردیا۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والی انسانی حقوق کی کارکن و مظاہرے میں شریک ماہ رنگ بلوچ نے ڈان نیوز سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی […]
بلوچ مظاہرین کو دشمنوں کی طرح ٹریٹ نہ کریں، اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس سے کہا ہے کہ بلوچ مظاہرین کو دشمنوں کی طرح ٹریٹ نہ کریں۔ ہائیکورٹ میں بلوچ مظاہرین کی گرفتاریوں اور احتجاج کا حق دینے سے روکنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل، احتجاج منتظمین، ایس ایس پی آپریشنز عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ جسٹس میاں […]
