Browsing Category
تازہ ترین
اہم خبریں
تین بار کے وزیر اعظم کا احتساب ہو سکتا ہے تو سپریم کورٹ کے جج کا بھی ہونا چاہیے، مریم اورنگزیب
مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جسٹس اعجاز الاحسن کے احتساب کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کو استعمال کر کے ملک کے ساتھ ظلم و زیادتی کی اور اگر تین بار کے وزیر اعظم کا احتساب ہو سکتا ہے تو سپریم کورٹ کے جج […]
عزت تو نہیں بچی، پینشن و مراعات اور دولت بچ گئی، خواجہ آصف
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس مظاہر نقوی کے استعفوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عزت تو نہیں بچی، پینشن و مراعات اور دولت بچ گئی۔ اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ہم سیاستدان خود بھی رُلتے ہیں فیملی بھی عذاب جھیلتی ہے، نہ […]
بلاول کو موقع دیں کہ آپ کے حقوق کیلئے لڑسکے، آصفہ بھٹو زرداری
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرا آصفہ بھٹو نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کو موقع دیں کہ آپ اور آپ کے حقوق کے لیے لڑسکے۔ سانگھڑ میں انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کا منشور ملک کے ہر فرد کے لیے بہتر […]
الیکشن کمیشن سپریم کورٹ جائے، ہمیں وہاں سے بھی انصاف ملے گا، چیئرمین پی ٹی آئی
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے امید ظاہر کی ہے کہ الیکشن کمیشن کے سپریم کورٹ جانے پر بھی پی ٹی آئی کو انصاف ملے گا۔ اڈیالہ جیل کے باہر بانی چیئرمین سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو عدالتی حکم کا احترام […]
انتخابات سے بھاگنا ن لیگ کی عادت بن چکی ہے، بلاول بھٹو
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انتخابات سے بھاگنا مسلم لیگ ن کی عادت بن چکی ہے، ن لیگ چاہیے یا نہیں مگر آٹھ فروری کو ہر صورت انتخابات ہوں گے۔ لاہور میں حلقہ این اے 127 میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا […]
سابق صوبائی وزیر بلوچستان اور لیگی امیدوار اسلم بلیدی پر قاتلانہ حملہ
بلوچستان کے علاقے کیچ میں سابق صوبائی وزیر، سینیٹر اور آئندہ عام انتخابات کیلیے حلقہ 258 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار میر اسلم بلیدی پر قاتلانہ حملہ ہوا جس میں وہ زخمی ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان کے مطابق اسلیم بلیدی کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے تربت شہر میں مین روڈ پراندھا […]
ایکواڈور میں بدنام زمانہ گینگسٹر کے جیل سے فرار پر ملک میں ایمرجنسی نافذ
ایکواڈور کی سب سے محفوظ اور سخت جیل سے بدنام زمانہ منشیات فروش گینگ کے سرغنہ جوز ایڈولفو کے ساتھیوں سمیت فرار ہونے کے بعد حالات بے قابو ہوگئے اور صدر ڈینیئل نوبوا کو ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنا پڑ گئی جس پر گینگسٹر نے ٹی وی اسٹیشن پر دھاوا بول دیا۔ عالمی خبر رساں […]
دہشت گرد جس قدر بزدلانہ کارروائیاں کریں گے ریاستی ردعمل اتنا شدید ہوگا، وزیراعظم
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ دہشتگرد جس قدر بزدلانہ کارروائیاں کریں گے ان کے خلاف ریاست کے رد عمل میں اتنی ہی شدت آئے گی، دہشتگرد 24 کروڑ لوگوں کے عزم کو شکست نہیں سکتے۔ انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے آغاز میں باجوڑ میں پولیو ٹیم […]
سی این این کی نیوز کاسٹر بلیٹن میں اپنی کینسر کی بیماری کا بتاتے ہوئے رو پڑیں
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی نیوز کاسٹر چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی کے لیے براہ راست نشریات میں خود بھی اس بیماری میں مبتلا ہونے کا بتاتے ہوئے رو پڑیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سی این این کی 51 سالہ نیوز کاسٹر سارہ سڈنر کے لیے خبریں پڑھنا معمول کا کام […]
سپریم کورٹ نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی سزائے موت بحال کردی
سپریم کورٹ نے سابق صدر جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ان کی سزائے موت بحال کردی۔ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی سزائے موت کے خلاف دائر درخواست پر سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 4 رکنی لارجر بینچ […]
