Browsing Category
تازہ ترین
اہم خبریں
ووٹوں کی گنتی کے دوران پرسکون رہیں، سربراہ اقوام متحدہ کا پاکستانی سیاست دانوں کو مشورہ
اقوام متحدہ (یو این) کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے پاکستانی سیاست دانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ووٹوں کی گنتی کے دوران پرسکون رہیں اور صبر کا دامن نہ چھوڑیں۔ سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے انتخابات کے موقع پر پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے موبائل […]
نیت میں کھوٹ ہوتا تو الیکشن کے یہ نتائج نہ ہوتے، وزیر داخلہ
نگران وفاقی وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2024 کا انعقاد کڑا امتحان تھا جب کہ انتخابات کے نتائج رات کو زیادہ تبدیل کیے جانے کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے، ہماری نیت میں کھوٹ ہوتا تو الیکشن کے یہ نتائج نہ ہوتے۔
الیکشن مینجمنٹ سسٹم بھی 2018 کے آر ٹی ایس کی طرح غیرمؤثر
الیکشن کمیشن آف پاکستان کا دعویٰ تھا کہ انٹرنیٹ پر انحصار کیے بغیر نتائج کا بروقت اعلان یقینی بنایا جائے گا لیکن گزشتہ روز انٹرنیٹ کی بندش کے سبب خاص طور پر پریزائیڈنگ افسران کو کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ شب پریزائیڈنگ افسران مقامی طور پر تیار کردہ الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم […]
پاکستان میں پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں کی کامیابی پر امریکا کا ردعمل سامنے آگیا
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان میں پولنگ کے دن موبائل فونز اور انٹرنیٹ کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جمہوری عمل کے جاری رہنے اور آزادیٔ اظہار رائے کے بنیادی حق کی فراہمی کے خواہش مند ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہفتہ وار پریس بریفنگ […]
امید ہے کہ پیپلز پارٹی کلین سوئپ کرے گی، آصف علی زرداری
سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ امید ہے کہ پیپلز پارٹی کلین سوئپ کرے گی۔ نوابشاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مستقبل روشن ہے، پیپلز پارٹی نے عوام دوست منشور دیا ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سوا […]
ڈیرہ اسمٰعیل خان، خاران میں دہشت گردوں کے حملے، 6 اہلکار شہید، متعدد زخمی
عام انتخابات 2024 کے موقع پر خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان اور بلوچستان کے ضلع خاران میں دہشت گردی کے 2 الگ الگ واقعات میں سیکیورٹی فورسز کے 6 اہلکار شہید جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق مقامی پولیس کے سربراہ رؤف قیصرانی نے […]
مسائل کے حل کیلیے ایک پارٹی کو اکثریت ملنا ضروری ہے، نواز شریف
مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ مسائل کے حل کے لیے ایک پارٹی کو اکثریت ملنا ضروری ہے۔ نواز شریف نے ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کے مسائل تب ہی حل ہوسکتے ہیں جب ایک پارٹی کو اکثریت ملے۔ ایک پارٹی کو پورا مینڈیٹ […]
ملک بھر میں عام انتخابات کیلیے پولنگ کا عمل جاری
ملک بھر میں عام انتخابات کیلیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ ملک بھر میں 12ویں عام انتخابات 2024 کے لیے پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی جبکہ سیکیورٹی کے حوالے سے بھی خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق قومی و […]
بلوچستان؛ گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، آزاد امیدوار کے بھائی سمیت 3 زخمی
بلوچستان میں بارودی سرنگ سے گاڑی ٹکرانے کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے میں آزاد امیدوار کے بھائی سمیت 3 افرادز خمی ہو گئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو کی تحصیل ماوند میں ایک گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، جس سے دھماکا ہوا اور گاڑی میں سوار 3 افراد شدید زخمی […]
ملک بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی
ملک بھر میں موبائل سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی۔ ملک بھر میں موبائل سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی، اسلام آباد، راولپنڈی کے بیشتر علاقوں میں موبائل سگنلز بند، انٹرنیٹ کی سروس بھی متاثر، تمام موبائل نیٹ ورکس، فور جی انٹرنیٹ بند کردیا گیا۔ ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک […]
