Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

بلوچستان: 11 اضلاع میں 5 روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز کل سے ہو گا

بلوچستان کے 11 اضلاع میں 5 روزہ خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کل سے ہو گا۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے مطابق انسدادِ پولیو کی یہ خصوصی مہم بلوچستان کے جن اضلاع  میں شروع ہو گی ان میں چمن، ڈیرہ بگٹی، حب، لسبیلہ، نصیر آباد، سبی، جعفر آباد، کیچ، خضدار، اوستہ محمد اور صحبت […]

صدر مملکت نے فوجی افسران کو اعلیٰ ترین ملٹری اعزاز ’ہلال امتیاز‘ سے نواز دیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے فوجی افسران کو اعلیٰ ترین ملٹری اعزاز ’ہلال امتیاز‘ سے نواز دیا۔ ایوان صدر میں اعلیٰ ترین ملٹری اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی، صدر مملکت آصف علی زرداری افسران کو اعزازات دیے، تقریب میں 41 ہلال امتیاز (ملٹری) کے اعزازات دیے گئے۔ کپتان عبدالولی شہید کے لیے ستارہ […]

داعش نے روس کے کنسرٹ ہال پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی؛ غیر مصدقہ دعویٰ

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیو میں چار نقاب پوش مسلح افراد نے روس کے کنسرٹ ہال میں حملہ کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے جس میں 143 افراد مارے گئے تھے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عسکریت پسند گروپ کی عماق نیوز ایجنسی نے ٹیلی گرام پر بتایا کہ […]

رواں برس کا پہلا چاند گرہن کل ہوگا

سال 2024 کا پہلا چاند گرہن کل (25 مارچ) کو ہوگا۔ چاند گرہن پاکستان میں دیکھنا ممکن نہیں ہوگا، اس جزوی چاند گرہن کے دوران زمین کا بہت کم سایہ چاند پر نظر آئے گا، اس سے چاند کا کوئی حصہ چھپتا نہیں،اس طرح کے چاند گرہن کو ’پینمبرل‘ چاند گرہن کہا جاتا ہے، ’پینمبرل‘ […]

ارتھ آور: پاکستان میں بڑی عمارتوں کی اضافی لائٹس، برقی آلات بند رکھے گئے

پاکستان سمیت آج دنیا بھر میں ارتھ آور منایا گیا، پاکستان میں بھی رات 8:30 سے 9:30 بجے تک اہم عمارتوں کی بتیاں بند رکھی گئیں۔ دنیا بھر کے 172ممالک میں آب وہوا میں ہونے والی تبدیلوں کے اثرات سے بچنے کے اس دن کو منایا جاتا ہے، دنیا میں رہنے والے لوگ آج کے […]

پاکستان کے کاروباری افراد چاہتے ہیں بھارت کیساتھ تجارت بحال ہو: اسحاق ڈار

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تجارت کھولنے سے متعلق جائزہ لیں گے، پاکستان کے کاروباری افراد چاہتے ہیں کہ بھارت سے تجارت بحال ہو۔ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل کے ساتھ نیوزکانفرنس کرتے ہوئے وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ڈے پر تارکین وطن کو مبارکباد پیش […]

مقامِ نزولِ وحی ’غار حرا‘ میں چوبیسوں گھنٹے معتمرین کی آمد سلسلہ جاری

’غار حرا‘ سے مسلمانوں کی قلبی لگاوٹ اور روحانی تسکین ناقابل بیان ہے اور اس مقام مقدس کی زیارت کو اپنا شرف سمجھتے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق رواں برس رمضان المبارک میں معتمرین اور عبادت گزاروں کی مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں آمد اور عبادتوں کا سابق تمام ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ چنانچہ دیگر […]

صدر مملکت آصف علی زرداری کی ماسکو میں دہشت گرد حملے کی مذمت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ماسکو میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔ ایوانِ صدر کے مطابق صدر زرداری نے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن، سوگوار خاندانوں اور روسی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اس گھناؤنے حملے میں اپنے پیاروں کو کھونے […]

شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، لیفٹیننٹ کرنل، کیپٹن سمیت 5 اہلکار شہید

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں نے بارود سے گھری گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرادی نتیجے میں لیفٹننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت سات فوجی اہلکار شہید ہوگئے، جوابی کارروائی میں چھ دہشت گرد مارے گئے۔ 16 مارچ کی صبح، چھ دہشت گردوں کے ایک گروپ نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کے علاقے میں سیکیورٹی […]

رمضان میں صاحب حیثیت افراد مزدوروں، غریبوں کا خصوصی خیال رکھیں: سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے امت مسلمہ کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ ماہ صیام میں امت مسلمہ اور پاکستان کی بہتری کیلئے دعا گو ہیں، مقدس ماہ صیام اپنی زندگیوں کو ازسرنو بہتر اندازمیں شروع کرنے کا بہترین موقع ہے، رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں صاحب حیثیت افراد […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P