Browsing Category
تازہ ترین
اہم خبریں
کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل گولڈ میڈلسٹ اتقاء کے قاتل کوئٹہ سے گرفتار
سی آئی اے نے گلشن اقبال میں قتل ہونے والے گولڈ میڈلسٹ اتقاء کے قاتل کوئٹہ سے گرفتار کرلیے۔ سی آئی اے ذرائع کے مطابق اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کی ٹیم نے کوئٹہ اور خضدار کے دو مقامات پر چھاپہ مار کر اتقاء کے قاتلوں کو گرفتار کیا ہے ، گرفتار ملزمان […]
شیرخوار بچوں کی امریکا اسمگلنگ، ایک بچی کے عوض 3 ہزار ڈالر وصولی کا انکشاف
کم عمر بچوں کی امریکا اسمگلنگ کے مقدمے میں عدالت نے ملزم صارم برنی کے ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اسے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، دوران سماعت انکشاف ہوا کہ ملزم نے امریکن جوڑے سے 3 ہزار ڈالر وصول کیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت […]
رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں وفاقی حکومت کے قرض میں 5 ہزار 243 ارب روپے کا اضافہ
رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں وفاقی حکومت کے قرض میں 5 ہزار 243 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے وفاقی حکومت کے قرضوں کی تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق اپریل 2024 تک وفاقی حکومت کا قرض 66 ہزار 83 ارب روپے سے تجاویز کر گیا تھا۔ مرکزی […]
چمن میں تیسرے روز بھی مکمل ہڑتال، مظاہرین کا ڈی سی آفس کے باہر دھرنا جاری
بلوچستان کے ضلع چمن میں حالات معمول پر نہ آسکے جہاں تیسرے روز بھی مکمل ہڑتال ہے جب کہ چمن دھرنے کے شرکا کا ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) آفس کے باہر دھرنا بدستور جاری ہے۔ رپورٹس کے مطابق احتجاج کے باعث ڈی سی کمپلیکس سمیت تمام سرکاری دفاتر و نجی دفاتر اور بینکس مکمل بند […]
صرف ان سے مذاکرات کروں گا جو طاقت ور ہیں، عمران خان
بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ صرف ان سے بات کروں گا جو طاقت ور ہیں، مجھے ڈیتھ سیل والی چکی میں رکھا گیا ہے، جیل میں کوئی رعایت یا سہولت نہیں مانگی، جیل میں ہوں ٹوئٹ نہیں کرسکتا، وکلاء کو ٹوئٹ کی ہدایات کرتا ہوں۔ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت […]
بھارتی صدر کی نریندر مودی کو حکومت سازی کی دعوت
بھارتی صدر دروپدی مرمو نے لوک سبھا کے انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے والے سیاسی جماعتوں کے اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما نریندر مودی کو حکومت سازی کی دعوت دے دی، مودی 9 جون کو تیسری بار وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہوں گے۔ بھارتی صدر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو […]
گرمی کے باعث امام کعبہ و مسجد نبوی کو نماز اور خطبہ مختصر کرنے کی ہدایت
مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کے نگراں شیخ عبدالرحمان السدیس نے مقدس مساجد کی اماموں کو ہدایت جاری کی ہے کہ گرم موسم میں جمعے کے خطبات اور نمازوں کو مختصر کردیں۔ عرب میڈیا کے مطابق شیخ عبد الرحمان السدیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روں برس حجاج […]
عارضی کمی کے بعد ملک بھر میں مہنگائی پھر بڑھنے لگی
ملک میں مہنگائی کی شرح میں پھر اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے، حالیہ ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.45 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ اس سے پچھلے ہفتے بھی گرانی کی شرح میں0.11 فیصد کا معمولی اضافہ ہو اتھا۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے […]
چین کی مختصر مدت میں تیز رفتار ترقی ہمارے لیے مشعل راہ ہے: وزیر اعظم
وزیر اعظم میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چین کی مختصر مدت میں تیز رفتار ترقی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ وزیر اعظم میاں شہباز شریف کا پاک چائنہ فرینڈ شپ اینڈ بزنس ریسیپشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی دوستی اور بھائی چارے کی کہیں مثال نہیں ملتی، […]
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ
سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) قوانین میں ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف حکومتی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ’ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ مقدمے کی سماعت کررہا ہے، جسٹس امین الدین،جسٹس جمال مندوخیل ،جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی بینچ کا […]
