پی ٹی آئی لیگل ٹیم کو بانی پی ٹی آئی کے دستخط شدہ 8 وکالت نامے مل گئے

ی ٹی آئی لیگل ٹیم کو بانی تحریک انصاف کے دستخط شدہ 8 وکالت نامے مل گئے۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے وکالت نامے ملنے کی تصدیق کر دی، راولپنڈی اے ٹی سی نے آج وکالت ناموں پر دستخط کرا کے دینے کا حکم دیا تھا۔

عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے ہائیکورٹ ، سپیشل جج سینٹرل اور اینٹی ٹیررازم کورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں۔

علیمہ خان نے موقف اختیار کیا تھا کہ بار بار درخواست کے باوجود وکالت ناموں پر دستخط کرا کے نہیں دیئے جا رہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی اپیل سپریم کورٹ میں دائر کرنے کے لیے وکالت نامے درکار تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P