Browsing Category
تازہ ترین
اہم خبریں
طالبان کی طرف سے سفارتی مشنز سے تعلقات منقطع کرنے کے بعد برطانیہ میں افغان سفارتخانہ بند
طالبان حکام کی جانب سے لندن میں سابق حکومت کی طرف سے قائم کیے گئے سفارتی مشنز سے تعلقات منقطع کرنے اور عملے کو فارغ کرنے کے بعد سفارت خانہ بند ہوگیا۔ خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق لندن میں افغان سفارت خانے کے باہر ایک رپورٹر نے ایک نوٹس چسپاں […]
تشریح کی آڑ میں آئین دوبارہ نہیں لکھا جاسکتا، الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر وضاحت کو چیلنج کردیا
الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی مخصوص نشستوں پر اکثریتی ججز کی 14 ستمبر کی وضاحت کو بھی چیلنج کر دیا، کمیشن کا موقف ہے کہ تشریح کی آڑ میں آئین کو دوبارہ نہیں لکھا جا سکتا۔ الیکشن کمیشن نے نظرثانی درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ عدالتی فیصلے پر تاخیر کا ذمہ دار الیکشن […]
معاشرے میں مایوسی پیدا کرنے کی کوشش کرنیوالوں کو شکست ہوئی: آرمی چیف
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کراچی کا دورہ کیا۔ انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کو پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں، تربیتی امور پر بریفنگ دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم […]
جنرل اسمبلی اجلاس: نیتن یاہو کے خطاب پر پاکستان اور مختلف ممالک کا واک آؤٹ
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خطاب کیلئے آنے پر پاکستان سمیت مختلف ممالک کے وفود نے واک آؤٹ کردیا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خطاب کیلئے سٹیج پر آتے ہی اسمبلی میں […]
آئی ایم ایف سے قرض کی پہلی قسط موصول، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی جانب سے 7 ارب ڈالر قرض کی پہلی قسط جاری کردی ہے جو موصول ہوگئی ہے۔ اسٹیٹ بینک سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کے 37 ماہ کے ایکسٹینڈڈ […]
امریکا کا جنگ بندی کا مطالبہ مسترد ، اسرائیل کا لبنان پرمزید حملوں پر غور
اسرائیل نے حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کیلئے اپنے سب سے بڑے اتحادی امریکا اور عالمی مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے لبنان پر حملے جاری رکھے ہیں جس کے نتیجے میں اب تک سیکڑوں افراد شہید ہو چکے ہیں اور خطے میں مکمل جنگ کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں […]
آئینی ترامیم میں فائز عیسیٰ جیسے شخص کو سپورٹ نہیں کرسکتے، جے یو آئی
جے یو آئی (ف) کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ قاضی فائز عیسیٰ نے مبارک ثانی کیس میں جو فیصلہ دیا وہ جان بوجھ کر دیا جو کہ قوم کے دباؤ پر واپس ہوا، آئینی ترامیم میں ہم ایسے شخص کو کیسے سپورٹ کرسکتے ہیں؟ پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں […]
فائز عیسیٰ جیسی حرکتیں کررہا ہے مجھے وہ ذہنی طور پر ٹھیک نہیں لگ رہا، عمران خان
بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا کے کسی چیف جسٹس نے ایسا نہیں کیا جو پاکستان کا چیف جسٹس کررہا ہے قاضی فائز عیسیٰ جیسی حرکتیں کررہا ہے مجھے وہ ذہنی طور پر تندرست نہیں لگتا۔ اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں ںے کہا کہ […]
ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں پھر سے معمولی اضافہ
ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں پھر سے معمولی اضافہ ہوگیا، حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد اضافہ ہوا جبکہ حالیہ ہفتے سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 12.80 فیصد رہی، 22 ہزار تا 29 ہزار ماہانہ آمدن رکھنے والا طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ […]
اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ نے عمران خان کو اسرائیل کا حمایتی قرار دیدیا
اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کے آرٹیکل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسرائیل کا حمایتی قرار دیا گیا۔ یروشلم پوسٹ نے اسرائیل کے اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے دعوؤں کی تصدیق کر دی۔ آرٹیکل میں لکھا گیا ہے کہ عمران خان اسرائیل مخالف بیان دینے کے باوجود اسرائیل سے بہتر تعلقات کے اشارے […]
