Browsing Category
تازہ ترین
اہم خبریں
حکومت نے عراق سے ڈی پورٹ 1500 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے شروع کر دیے
حکومت پاکستان نے عراق سے ڈی پورٹ 1500 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کاعمل شروع کردیا۔ حکومت پاکستان نے ابتدائی طورپر 50 پاکستانیوں کے پاسپورٹ 7 سال کے لیے بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزرات داخلہ کے ذرائع کے مطابق عراق سے ڈی پورٹ ہونے والے 1 ہزار 500 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کیے […]
خواجہ آصف شوشے چھوڑنے کے ماہر ہیں، آج بھی شوشہ چھوڑا: بیرسٹر سیف
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا خواجہ آصف کے بیان پر ردِعمل آ گیا۔ اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف شوشے چھوڑنے کے ماہر ہیں، آج بھی شوشہ چھوڑا، بیرونی طاقتوں کے بل بوتے پر ہمیشہ شریف خاندان باہر گیا ہے۔ انہوں نے […]
ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی، دنیا بھر کے سربراہان مملکت کی مبارکباد
ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے صدارتی انتخابات میں میدان مار لیا، ری پبلکن امیدوار مطلوبہ 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے دوسری بار صدر منتخب ہوگئے، جبکہ ری پبلکن نے سینیٹ میں بھی اکثریت حاصل کر لی۔ دنیا بھر کے سربراہان مملکت نے صدارتی انتخاب میں کاملا ہیرس کو شکست دے کر پھر امریکی صدر بننے […]
رواں سال میں محصولات میں اضافہ نہ ہوا تو تنخواہ دار طبقے، صنعتوں پر ٹیکس بوجھ بڑھانا ہوگا، وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے خبردار کیا ہے کہ اگر موجودہ مالی سال کے اندر ٹیکس میں اضافہ نہ ہوا تو تنخواہ دار طبقے اور صنعتوں پر ٹیکس بوجھ بڑھانا ہوگا۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اشیائے خورونوش اور شرح سود میں کمی ملکی معیشت میں بہتری کی علامات ہیں […]
امریکی انتخابات، پاکستانی نژاد امیدوار سلمان بھوجانی اور سلیمان لالانی کامیاب
امریکا کے صدارتی الیکشن میں پاکستانی نژاد امیدوار سلمان بھوجانی اور سلیمان لالانی کامیاب ہوئے جبکہ عائشہ فاروقی، مریم صبیح اور ایرون بشیر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ امریکا میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ 277 الیکٹورل ووٹ حاصل کر کے ملک کے 47 صدر منتخب ہو گئے ہیں […]
لندن میں قاضی فائز کی گاڑی پر حملہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہو گی: دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کریں گے۔ ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی پر ہونے والا حملہ باعث […]
عدالتی احکامات کے باوجود عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی: عمر ایوب
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و رہنما تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ اڈیالہ جیل کے باہر شبلی فراز، اسد قیصر اور زرتاج گل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا […]
ملک میں اس وقت جنگی ماحول ہے : محمود خان اچکزئی
ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت جنگی ماحول ہے ۔ کوئٹہ سے جاری اپنے ایک بیان میں محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی شاہراہیں محفوظ نہیں، قومی شاہراہوں پر درجنوں افراد کو قتل اور ٹرکوں کو جلا دیا جاتا ہے۔ انہوں نے […]
آئینی ترمیم کے بعد وزیراعظموں کو گھر بھیجنے کا راستہ رک جائے گا، بلاول بھٹوزرداری
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد وزیراعظموں کو گھر بھیجنے کا راستہ رک جائے گا۔ لاہور میں پولو ٹورنامنٹ کا ایک میچ دیکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے سیاسی معاملات پر گفتگو سے گریز کیا تاہم […]
ٹرمپ جیتے تو خواتین کے حقوق کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے؛ مشال اوباما
امریکا کی سابق خاتون اوّل مشال اوباما نے خبردار کیا ہے کہ اگر ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں دوسری بار جیت گئے تو خواتین کے لیے مشکلات ہوجائیں گی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق امریکی صدر باراک اوباما کی اہلیہ مشال اوباما نے حکمراں جماعت کی صدارتی امیدوار کملاہیرس کی انتخابی جلسے سے خطاب کیا۔ مشال اوباما نے خواتین […]
