Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

عمران خان کو رہا کرو؛ امریکی خفیہ ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر اور ٹرمپ کے ایڈوائزز کا مطالبہ

امریکا کے سابق ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس رچرڈ گرینیل اور متعدد رکن پارلیمنٹ نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق رچرڈ گرینیل نے بلوم برگ کی ایک رپورٹ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ عمران خان کو رہا کرو۔ عمران خان کی […]

پی ٹی آئی کا اسلام آباد احتجاج منسوخ کرنے کا اعلان

 پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد احتجاج کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق بانی چئیرمین سے ملاقات اور کور کمیٹی کی میٹنگ کے بعد اگلا لائحہ عمل بتایا جائے گا۔ ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پرامن مظاہرین پر اسلام آباد کی سڑکوں پر گولیوں کی بارش […]

اسٹاک ایکسچینج میں آج زبردست تیزی؛ انڈیکس کی 5 سطحیں بحال

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج زبردست تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس کی 5 سطحیں بحال ہو گئیں۔ گزشتہ روز بازار حصص میں ابتدائی تیزی کے بعد بڑی مندی دیکھی گئی تھی جس کے نتیجے میں انڈیکس 98 ہزار، 97 ہزار، 96 ہزار اور 95 ہزار کی 4 سطحیں کھو گیا تھا اور […]

مرکزی لیڈرشپ نے مایوس کیا، پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی پھٹ پڑے

تحریک انصاف کے رہنما اپنی ہی قیادت کے خلاف پھٹ پڑے، انہوں نے کہا کہ مرکزی لیڈر شپ نے مایوس کیا ہے۔ اسلام آباد احتجاج کے حوالے سے پی  ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ احتجاج کے دوران لیڈرشپ کہاں تھی؟ مرکزی لیڈرشپ نے مایوس کیا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ مذاکرات […]

جو کرنا ہے کرلو، مطالبات منظور ہونے تک پیچھے نہیں ہٹیں گے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد اور ڈی چوک پہنچنے والے کارکنان کو شاباش دیتے ہوئے مطالبات منظور ہونے تک ڈٹ جانے کی ہدایت کی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے عمران خان سے منسوب بیان میں لکھا گیا ہے کہ ’پاکستانی قوم اور پی ٹی آئی […]

بھٹو ریفرنس فیصلے کے 5 ماہ بعد جسٹس منصور علی شاہ کا اضافی نوٹ جاری

سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی سزا کے خلاف صدارتی ریفرنس کے فیصلے کے 5 بعد اضافی نوٹ جاری کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جسٹس منصور علی شاہ کا 6 صفحات پر مشتمل […]

ڈونلڈ ٹرمپ امریکی فوج سے خواجہ سرا اہلکاروں کو نکال دیں گے؛ رپورٹ

نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فورسز میں موجود ٹرانس جینڈر اہلکاروں کو نااہل قرار دیکر فوج سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔  دی سنڈے ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی فوج سے ٹرانس جینڈرز اہلکاروں کو ہٹانے کے لیے ایگزیکٹو آرڈر تیار کر رہے ہیں۔ رپورٹ کہا گیا ہے کہ ٹرانس جینڈرز کو طبی بنیادوں پر […]

جنگ میں اب تک کا سب سے بڑا حملہ؛ روس نے یوکرین پر سیکڑوں ڈرونز برسا دیے

روس نے رات گئے یوکرین پر 188 ڈرونز برسا دیے جو اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے خودکش ڈرونز سمیت مجموعی طور پر 188 ڈرونز سے یوکرین پر حملہ کیا ہے۔ روس نے کامیاب ڈرونز حملوں کے لیے یوکرین کے فضائی دفاعی نظام کو ڈمی ڈرونز کی […]

صائم ایوب کی تیز رفتار سینچری، پاکستان کی زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست

سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ بلاوائیو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 146 رنز کا ہدف  18.1 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔ صائم ایوب نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 113 رنز بنائے اور شاہد آفریدی کے بعد تیز ترین […]

عالمی بینک کی قرضوں کے مؤثر انتظام کیلیے پاکستان کو تکنیکی معاونت کی پیشکش

عالمی بینک نے پاکستان کو بجٹ سازی کے عمل کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، عوامی مالیاتی انتظام میں شفافیت اور احتساب کے فروغ اور قرضوں کے مؤثر انتظام کے لیے تکنیکی معاونت کی پیشکش کی ہے۔ ورلڈ بینک نے یقین دہانی کروائی ہے کہ عالمی بینک زرعی آمدنی ٹیکس کے نظام، جی ایس […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P