Browsing Category
تازہ ترین
اہم خبریں
بھارت کی آبی دہشتگردی، دریائے چناب میں پانی کی آمد میں بڑی کمی، ہیڈمرالہ سے اخراج صفر ہوگیا
بھارت کی آبی دہشت گردی زور پکڑتی جارہی ہے، بھارت سے پاکستان میں داخل ہونے والے دریائے چناب کے بہاؤ میں مزید کمی ہوگئی۔ گزشتہ روز کے مقابلے ہیڈ مرالہ میں دریائے چناب کے مقام پر پانی کی آمد میں 37 ہزار 600 کیوسک کی مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ہیڈمرالہ کے مقام پر […]
بھارتی فضائیہ اندرونی طور پر ناکامیوں، تکنیکی خرابیوں اور غیر پیشہ ورانہ تربیت کا شکار
بھارتی فضائیہ کو تربیتی اور آپریشنل شعبوں میں شرمناک ناکامی کا سامنا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ اندرونی طور پر ناکامیوں، تکنیکی خرابیوں اور غیر پیشہ ورانہ تربیت کا شکار ہے، گزشتہ دو سالوں کے دوران بھارتی فضائیہ متعدد حادثات کا شکار ہوئی، 2 اپریل 2025 کو جام نگر کے قریب بھارتی فضائیہ […]
پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی ٹیرف پر باضابطہ مذاکرات کا آغاز
پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی ٹیرف پر باضابطہ مذاکرات کا آغاز ہو گیا جہاں وفاقی وزیرخزانہ اور امریکی تجارتی نمائندے نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات چیت کی۔ وفاقی وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکا کے تجارتی نمائندے ایمبیسیڈر جیمیسن گریئر کے درمیان ٹیلی فون اور […]
حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا
حکومت نے عیدالاضحیٰ کے لیے تعطیلات کا اعلان کردیا، وزیراعظم نے چار دن کی چھٹیوں کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کے لیے چار دن کی چھٹیوں کی منظوری دے دی، ملک بھر میں جمعہ سے پیر تک (6 تا 9 جون) عید کی تعطیلات رہیں گی۔ تعطیل کے موقع پر تمام […]
امریکا کیساتھ جوہری معاہدہ کرو ورنہ اسرائیلی حملے کا خطرہ ہے، سعودی عرب کا ایران کو انتباہ
سعودی عرب نے ایران کو انتباہ کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ جوہری معاہدہ کرو ورنہ اسرائیلی حملے کا خطرہ ہے۔ ریاض سے خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے گزشتہ ماہ وزیر دفاع کے ذریعے ایران کو دو ٹوک پیغام بھجوایا تھا۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے خطے میں عدم استحکام کے […]
ڈیجیٹل کرنسی ریگولیٹ اور ضوابط طے کرنے بارے کرپٹو کونسل کا اجلاس طلب
ڈیجیٹل کرنسی کو ریگولیٹ اور ضوابط طے کرنے بارے پاکستان کرپٹو کونسل کا اجلاس طلب کر لیا گیا جس میں ڈیجیٹل کرنسی اورپاکستان میں کرپٹو کے متعلق قانونی فریم ورک پر غور ہوگا۔ ڈیجیٹل کرنسی کو ریگولیٹ اور ضوابط طے کرنے سے متعلق اجلاس 2 جون کو طلب کر لیا گیا۔ پاکستان کرپٹو کونسل کا […]
صدر مملکت نے بچوں کی شادی کی ممانعت کے بل پر دستخط کر دیے
صدر مملکت آصف علی زرداری نے بچوں کی شادی کی ممانعت کے بل پر دستخط کر دیے۔ قانون کے مطابق نکاح خواں کوئی ایسا نکاح نہیں پڑھائے گا جہاں ایک یا دونوں فریق 18 سال سے کم عمر ہوں، خلاف ورزی کرنے پر نکاح خواں کو ایک سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہو […]
بھارت عالمی سطح پر ٹرمپ کی ثالثی کی کوششوں کو جھٹلانے لگا
بھارت عالمی سطح پر ٹرمپ کی ثالثی کی کوششوں کو جھٹلانے لگا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما ششی تھرور نے حالیہ بیانات میں ٹرمپ کے ثالثی کردار کو یکسر مسترد کر دیا، بھارت نے پاکستان کے ساتھ ٹرمپ کی ثالثی کے ذریعے کسی بات چیت پر کبھی اتفاق نہیں کیا۔ ششی […]
بھارت کے ساتھ مستقبل میں کشیدگی کا خطرہ بڑھ گیا، اسٹریٹجک مس کیلکولیشن کو مسترد نہیں کر سکتے، جنرل ساحر شمشاد
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت اپنی سرحدوں پر افواج کی تعداد کم کر رہے ہیں اور ہم 22 اپریل سے پہلے والی پوزیشن پر واپس آ چکے ہیں تاہم حالیہ بحران نے مستقبل میں کشیدگی میں اضافے کا خطرہ بڑھا دیا ہے۔ سنگاپور […]
مودی نے خود کو پہلے چائے والا، پھر چوکیدار کہا اور اب سندور بیچ رہے ہیں؛ ممتا بینرجی
بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے مودی سرکار کے پاکستان کے خلاف نام ہاد اور ناکام ملٹری کارروائی ’آپریشن سندور‘ کی قلعی کھول کر رکھ دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے کہا کہ مودی سرکار نے ملٹری کارروائی کا نام آپریشن سندور اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے […]
