Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

محکمہ موسمیات کی بالائی پنجاب، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں شدید بارش کی پیشگوئی

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق 5 ستمبر تک بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، تاہم 6 ستمبر سے مون سون کی سرگرمیوں میں کمی آنا شروع ہوجائے گی، آج بالائی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور دریاؤں کے بالائی کیچ…

بجلی صارفین کو ایک اور جھٹکا، فی یونٹ 2 روپے 6 پیسے مہنگا

نیپرا کے مطابق ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 2 روپے 6 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے، جس کا اطلاق ستمبر 2026 کے بجلی بلوں میں کیا جائے گا، جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت صارفین پر 33 ارب روپے کا اضافی بوجھ منتقل ہوگا۔

امریکی اپنی زندگیاں اور ٹیکس پرائی جنگ کیلئے استعمال نہ ہونے دیں، اسماعیل بقائی

بیان میں اسماعیل بقائی نے امریکی شہریوں سے ایران جنگ کے دوران قرض معافی کی تجویز سے متعلق سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ میں جنگ کیلئے امریکی شہریوں کو مالی مراعات دینے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

عمران خان کی شمولیت کے بغیر نئے صوبوں کا تصور نہیں بنتا: اسد عمر

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ تمام اسمبلیوں میں صوبے بنانے کے حوالے سے گفتگو ہونی چاہئے اور صوبے بنانے میں بانی پی ٹی آئی کو بھی ساتھ رکھنا چاہئے، بانی کی شمولیت کے بغیر نئے صوبوں کا تصور نہیں بنتا۔

خواجہ آصف کی نئے صوبوں و انتظامی یونٹس پر پیپلز پارٹی کے دوہرے معیار پر تنقید

وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں الگ سرائیکی صوبے کے مطالبے کی بظاہر حمایت کرتی ہے، لیکن جب ملک کے انتظامی ڈھانچے کی وسیع تر تنظیمِ نو کی بات آتی ہے تو وہ سندھودیش کا معاملہ اٹھا دیتی ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کی ایران کے پِک ایکس ماؤنٹین پر حملے کی دھمکی

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ تیل پائپ لائنز آبنائے ہرمز کا متبادل بن سکتی ہیں، شام کے راستے تیل کی ترسیل بھی ایک متبادل ہے جبکہ تیل بردار ٹرک شام سے گزرتے ہیں، آبنائے ہرمز کی اہمیت کم کرنے کیلئے کئی متبادل موجود…

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ جاری

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا، 400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 75 ہزار 409 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور ایل سی سی اے گراؤنڈ کو بھی جدید انداز میں ڈھالنے کا فیصلہ

این سے اے اور ایل سی سی اے گراونڈ کی درمیان دیوار گرائے جانے کے بعد اب گراونڈ میں کھدائی کا کام جاری ہے، ایل سی سی گراونڈ میں جدید پویلین بنایا جائے گا جبکہ نکاسی آب کا جدید سسٹم بنایا جائے گا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P