Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر عوامی ریفرنڈم کا مطالبہ

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ موجودہ تناظر میں نئے صوبوں کا قیام ایک آئینی تقاضا ہے، نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر ریفرنڈم کے ذریعے براہِ راست عوامی رائے معلوم کی جانی چاہیے، دنیا بھر میں اہم قومی اور عوامی معاملات پر ریفرنڈم کے…

اسحاق ڈار کا مصری وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور مصر کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا، ،علاقائی صورتحال اور خطے سے متعلق امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا گیا۔

یمن سے سعودیہ پر حملوں سے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ آپریشنل ہوگا: خواجہ آصف

نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مکہ میں طے پانے والے سہ فریقی دفاعی معاہدے کے تحت تینوں ممالک ایک دوسرے کی مدد کے پابند ہیں اور کسی ایک ملک کے خلاف جارحیت کو تینوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔

کم آمدن اور متوسط طبقے کو سستے گھروں کی فراہمی ہماری ترجیح ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت ایکسیس ٹو فنانس پلان2026-28 کے جائزہ اجلاس میں وزیراعظم کے ’اپنا گھر‘ پروگرام، زراعت اور چھوٹے و درمیانے کاروباری شعبے کے لیے قرضوں کی فراہمی سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

امریکا کا 5 ایرانی خام تیل بردار جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملے کی ویڈیو بھی جاری

امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ جنگی جہاز نے دونوں حملوں سے کامیابی سے بچاؤ کیا اور علاقائی پانیوں میں گشت جاری رکھا، جبکہ حملوں میں کسی امریکی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔

سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 11 دہشت گرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 6 اور 7 ستمبر کو بلوچستان کے اضلاع خاران اور واشک میں آپریشنز کئے، دوران آپریشنز بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

وزیراعظم سے ممتاز صنعت کاروں اور کاروباری وفد کی ملاقات، معاشی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف سے ملک کے ممتاز صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کے وفد نے ملاقات کی، جس میں ملک میں معاشی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P