Browsing Category

بزنس

بزنس

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 66ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی کے باعث 100 انڈیکس 66000 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح بھی عبور کر گیا۔ کارباوری ہفتے کے آخری روز 100انڈیکس 1552پوائنٹس کے اضافے سے 66270 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر آگیا۔ مارکیٹ میں پہلے سیشن کے بعد دوسری سیشن میں بھی تیزی دیکھی گئی۔ اجارہ سکوک اجراء تقریب […]

فوج صرف کاروباری ماحول بہتربنانے کیلئے سہولت کاری کر رہی ہے، نگران وزیر اعظم

نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) فوجی کاروبار کا پلیٹ فارم نہیں ہے جبکہ فوج صرف کاروباری ماحول بہتربنانے کے لیے سہولت کاری کر رہی ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بہترین کمپنیوں کو ایوراڈ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انوارالحق کاکڑ […]

زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 23 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کی کمی

 اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں 23 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی ہے۔ ترجمان اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کی گئی جس میں […]

اسٹاک ایکسچینج ایک بار پر نئی بلند ترین سطح پر

پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا 100 انڈیکس سرمایہ کاری میں اضافے کے سبب 64 ہزار 890 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر آگیا۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان کئی روز سے برقرار ہے، اسٹاک ایکس چینج کا 100 انڈیکس روزانہ ملکی تاریخ کی نئی بلند پر پہنچ کر ریکارڈ قائم کر رہا […]

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی پائیدار ترقی کیلئے 66 کروڑ ڈالرکی منظوری دے دی

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے65 کروڑ 88 لاکھ ڈالر لاگت کے 3 منصوبوں کی منظوری دے دی تاکہ پاکستان کو جامع اور پائیدار ترقی اور نمو کے اہداف کو حاصل کرنے کے مقصد میں مدد فراہم کی جاسکے۔ اے ڈی بی کی پریس ریلیز کے مطابق اس ہفتے منظور کیے گئے منصوبوں کے […]

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج بھی کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج دوسرے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں  1300 روپے کمی ہوئی ہے۔ 1300 روپے کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 18 ہزار 100 روپے ہوگئی […]

ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ، روپیہ مزید تگڑا ہوگیا

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر24 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 25 پیسے سستا ہوا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر […]

اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی سنگ میل عبور کرنے کا سلسلہ جاری، انڈیکس 63 ہزار کی بُلند ترین سطح پر

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تاریخی سنگ میل عبور کرنے کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران 390 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 63 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح […]

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے سے زائد کا اضافہ

 نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں مزید 3 روپے 7 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا۔ نیپرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ قیمت میں اضافہ اکتوبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ جس کا اطلاق تمام صارفین پر ہوگا جبکہ […]

ڈالر مزید 53 پیسے سستا ، اسٹاک ایکسچینج نے 63 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر لی

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی ، روپے کی قدر بحال ہونے لگی۔ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا۔ منگل کو انٹر بینک میں ڈالر مزید 53 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر 284 روپے کا ہو گیا۔  جبکہ اوپن مارکیٹ میں […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P