گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں کاروباری اعتماد 42فیصد بڑھ گیا، گیلپ سروے – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں کاروباری اعتماد 42فیصد بڑھ گیا، گیلپ سروے

ملک میں منفی معاشی حالات کے بعد اب کاروباری اداروں کے اعتماد کی بحالی شروع ہوگئی ہے جس سے گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں کاروباری اعتماد 42فیصد بڑھ گیا ہے۔

گیلپ بزنس کانفیڈینس انڈیکس 2023کی تیسری سہ ماہی کی رپورٹ کے مطابق 2023 کی دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں بہت کم کاروباری مالکان مستقبل کے حالات اور ملک کی سمت سے متعلق مایوسی کا شکار ہیں۔

سروے کے نتائج کے مطابق اگرچہ موجودہ معاشی اور سیاسی بحران کی وجہ سے کاروباری عدم تحفظ برقرار ہے لیکن مستقبل کے بارے میں کاروباری ادارے زیادہ پُرامید ہیں۔ مہنگائی، یوٹیلٹی بلز اور سیاسی عدم استحکام کاروباری اداروں میں بڑھتی ہوئی تشویش کا باعث ہیں لیکن گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں کم کاروباری اداروں نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.