Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Browsing Category

بین الاقوامی

پاکستان کے میزائل حملوں نے بھارت کو پیچھے ہٹنے اور مذاکرات پر مجبور کیا؛ امریکی صحافی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان اور بھارت کے درمیان مکمل اور فوری جنگ بندی کے اعلان کی تصدیق دونوں ممالک نے بھی کردی تاہم اس کی وجہ امریکی صحافی سامنے لے آئے۔  امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے منسلک صحافی نک رابرٹسن نے بھارت کے پاکستان کے سامنے گھٹنے ٹیک کر سیز فائر پر […]

آپریشن بُنیان مّرصُوص: پاکستان نے بھارت کو کتنا نقصان پہنچایا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

مختلف ذرائع سے حاصل شدہ معلومات کے مطابق آپریشن "بُنیان مرصُوص” کے دوران پاکستان نے  ہمہ جہتی کارروائی کے ذریعے بھارت کے اہم عسکری، لاجسٹک اور ڈیجیٹل ڈھانچوں کو شدید نقصان پہنچایا۔ عسکری ذرائع کے مطابق مذکورہ آپریشن کے دوران بیاس میں واقع برہموس میزائل ڈپو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا جبکہ ادھم […]

اسحاق ڈار کا چینی ہم منصب سے رابطہ، جوابی کارروائی سے آگاہ کیا

ائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق دار نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے رابطہ کیا اور پاکستان کی جوابی کارروائی سے آگاہ کیا۔ اسحاق ڈار نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا، اسحاق ڈار نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال سے آگاہ کیا۔ ترجمان کے مطابق چینی وزیر خارجہ […]

شاہینوں کے ہاتھوں رافیل کی تباہی، فضائی جھڑپ عالمی افواج کیلئے کیس اسٹڈی بن گئی، برطانوی میڈیا

چینی ساختہ پاکستانی جیٹس اور فرانسیسی ساختہ بھارتی رافیل لڑاکا طیاروں کے درمیان فضائی جھڑپ کا قریب سے جائزہ لیا جائے گا اور اس کے ذریعے افواج معلومات حاصل کرنے کی کوششیں کریں گی جو مستقبل کے تنازعات میں برتری فراہم کرسکتی ہیں۔ 2 امریکی اہلکاروں نے بتایا ہے کہ ایک چینی ساختہ پاکستانی لڑاکا […]

پاکستان اور بھارت کی جنگ میں مداخلت نہیں کریں گے، امریکا کا دو ٹوک اعلان

نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا، پاکستان نے اسے جواب دے دیا، ہم پاک – بھارت جنگ میں مداخلت نہیں کریں گے، کیونکہ اس سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ جے ڈی وینس نے کہا کہ ہم جنوبی ایشیا میں دونوں پڑوسی ملکوں کے […]

امریکی صدر ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم سے ناراض، براہ راست رابطہ منقطع کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم سے براہ راست رابطہ منقطع کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ اسرائیل میں امریکی سفیر نے کہا ہے کہ غزہ کے لیے امداد کی فراہمی کا آپریشن جلد اسرائیلی شمولیت کے بغیر شروع ہونے والا ہے۔ اسرائیلی آرمی ریڈیو کے رپورٹر یانر کوزین نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک […]

نئے پوپ کی افتتاحی عبادت 18 مئی کو سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ہوگی

ویٹی کن نے اعلان کیا ہے کہ نئے منتخب شدہ پوپ لیو چودھویں کی باقاعدہ افتتاحی عبادت (اناؤگریشن ماس) اتوار 18 مئی کو سینٹ پیٹرز اسکوائر میں منعقد کی جائے گی۔ امریکا سے تعلق رکھنے والے کارڈینل رابرٹ پریوسٹ کو گزشتہ روز 133 کارڈینلز کے اجلاس کے دوسرے نیا پوپ منتخب کیا گیا تھا۔ رابرٹ پریوسٹ نے […]

مودی کی ساکھ بچانے کیلئے پنجاب کی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے، بھارتی سکھ

بھارتی جارحیت کے بعد بھارت کے سکھوں نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان پر الزام تراشیوں اور نریندر مودی کی ساکھ بچانے کے لیے پنجاب کی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ ذرائع نے کہا کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی  نے جعلی میزائل حملوں کے لیے پنجاب کی سرزمین کا انتخاب کیا، جس پر […]

خوفزدہ بھارتی فوج نے اپنے ہی شہریوں کو بھون ڈالا؛ 22 افراد ہلاک

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں 22 قبائلیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بیجاپور کے جنگلات میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کیا۔ جس کے دوران 22 قبائلیوں کو نکسل باغی قرار دیتے ہوئے انھیں گولیوں سے بھون ڈالا اور […]

بھارتی حملوں پر پاکستانی عوام شدید غصے میں ہیں، وزیراعظم کی امریکی وزیر خارجہ سے گفتگو

وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے گفتگو میں بھارت کے بلااشتعال اقدامات اور حملوں پر پاکستان کے عوام کے شدید غصے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی خود مختاری کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے آج […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More