پاکستان – صفحہ 50 – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper
Browsing Category

پاکستان

سندھ طاس معاہدے کے تحت جائز حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات کریں گے: پاکستان

پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے حالیہ غیر ذمہ دارانہ بیانات کو دوٹوک انداز میں مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد سندھ طاس معاہدے کے تحت اپنے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔ مدراس میں ایک تقریب سے خطاب میں انڈین وزیر خارجہ نے پاکستان کا […]

سوشل میڈیا پر لکھنے سے نہیں، نوجوانوں تبدیلی کیلئے میدان میں آئیں: حافظ نعیم الرحمان

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر لکھنے سے نہیں، نوجوانوں کو تبدیلی کیلئے میدان میں آنا پڑے گا۔ شہرِ قائد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی سیکٹر پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے، ہم نوجوانوں کوہنرسکھائیں گے۔ اُنہوں نے […]

پاکستان 2026 میں دنیا کا پانچواں سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے ادارہ برائے آبادی (یو این ایف پی اے) نے کہا ہے کہ پاکستان 2026 میں 22 کروڑ 50 لاکھ سے زائد آبادی کے ساتھ دنیا کا پانچواں سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا۔ یو این ایف پی اے پاکستان نے اپنے بیان میں کہا کہ ان حقائق […]

وزیر اعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو

سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر بات چیت کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے لیے ایک پرجوش اور امید افزا مستقبل کا تصور پیش کیا ہے۔ جمعرات کی صبح سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام میں وزیراعظم […]

پاکستان فری لانسنگ کرنے والا تیسرا بڑا ملک، نوجوان بڑی معاشی قوت بن سکتے: وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان فری لانسنگ کرنے والا تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے، نوجوان ملک کی سب سے بڑی معاشی قوت بن سکتے ہیں۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آبادی کا زیادہ تر حصہ نوجوانوں […]

ای سی سی نے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کیلئے انعامی رقم کی منظوری دیدی

وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ای سی سی اجلاس میں وفاقی وزراء، معاونِ خصوصی اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی، ای سی سی نے حال ہی میں انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو بدترین شکست دینے والی پاکستان انڈر […]

بی ایل اے کی گھناؤنی سازش ناکام، خودکش حملے کیلئے تیار کم عمر بلوچ طالبہ کو بچا لیا گیا

کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک کم عمر بلوچ بچی کو خودکش حملے کے منصوبے سے بچا لیا۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی محمد آزاد خان کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ مذکورہ بچی کودہشت گرد تنظیمیں […]

بھارت چناب پر منصوبے سے باز آئے، ہزیمت اٹھائے گا: شیری رحمان

پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ بھارت کا دریائے چناب پر نیا منصوبہ آبی جارحیت کا واضح ثبوت ہے، بھارت یکطرفہ اقدامات سے باز آ جائے ورنہ ہزیمت اٹھائے گا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیری رحمان نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی بین الاقوامی قوانین اورعالمی اصولوں […]

پاکستان کی 2025ء میں عالمی سطح پر تاریخ ساز کامیابیاں، دنیا صلاحیتوں کی معترف

سال 2025ء ملکی تاریخ میں ایک ایسے عہد ساز سنگ میل کے طور پر ابھرا ہے جس نے پاکستان کے عالمی تشخص کو ایک نئے اور طاقتور بیانیے میں ڈھال کر پیش کیا ہے۔ 2025ء پاکستان کے لیے نہ صرف معاشی بحالی اور استحکام کا سال رہا بلکہ دفاعی، سفارتی، کھیلوں اور سائنسی محاذوں پر […]

کرسمس پر توڑ پھوڑ، بھارت میں اقلیتوں پر ظلم و ستم نہایت تشویشناک ہے: دفتر خارجہ

پاکستان کی وزارت خارجہ نے بھارت میں کرسمس پر توڑ پھوڑ کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں پر ظلم و ستم نہایت تشویشناک امر ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ بھارت میں کرسمس کے موقع پر توڑ پھوڑ کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، […]