Browsing Category
پاکستان
پاکستان ہمیشہ تنازعات کے حل کو فروغ دینے والے اقدامات کی حمایت کریگا، عاصم افتخار
نیویارک(روزانہ مشرق) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان تنازعات کے حل کو فروغ دینے والے اقدامات کی حمایت جاری رکھے گا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ تمام اقدامات […]
وزیراعظم کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال اور سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی بدلتی صورتحال اور جاری کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گفتگو کے دوران وزیراعظم نے ایرانی صدر اور برادر عوامِ ایران کو عیدالفطر اور نوروز کی مبارکباد پیش کی۔ ایرانی […]
فیلڈ مارشل کا امریکی صدر سے اہم رابطہ: پاکستان کی ثالثی کی کوششیں،برطانوی اخبار
لندن: برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان خود کو امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے ایک اہم ثالث کے طور پر پیش کر رہا ہے۔ فیلڈ مارشل آرمی چیف عاصم منیر نے اتوار کو امریکی صدر ٹرمپ سے بات چیت کی ہے۔ پاکستان […]
چیلنجز سے نمٹنے کیلئے یوم پاکستان جیسے جذبے، اتحاد کی ضرورت ہے: محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی انمول نعمت اور عظیم نظریے و لازوال قربانیوں کا ثمر ہے، پاکستان کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے آج بھی یوم پاکستان جیسے جذبے، اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔ یوم پاکستان پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر […]
وزیراعظم نے سرکاری گاڑیوں میں ہائی آکٹین کے استعمال پر پابندی عائد کر دی
وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری گاڑیوں میں ہائی آکٹین فیول کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔ ہائی آکٹین فیول پر پٹرولیم لیوی میں اضافے کے فیصلے کے تسلسل میں وزیر اعظم نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری گاڑیوں میں ہائی آکٹین ایندھن کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے جو فوری طور پر […]
عمران خان کا پمز اسپتال میں معائنہ، میڈیکل بورڈ نے بینائی تسلی بخش قرار دیدی
پمزکے میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بینائی کو تسلی بخش قرار دیدیا۔ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا پمز اسپتال میں تیسرا پروسیس مکمل کر لیا گیا، پمز انتظامیہ کے مطابق عمران خان کو انکی رضامندی سے پمز اسپتال لایا گیا جہاں انہیں تیسرا اینٹی وی ای جی ایف انجیکشن […]
صدر اور وزیراعظم کی یوم پاکستان پر پوری قوم کو دلی مبارک باد
صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے یوم پاکستان پر پوری قوم کو دلی مبارک باد پیش کی ہے۔ جاری بیان میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ یوم پاکستان کے موقع پر پوری پاکستانی قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، آج ہی کے دن 1940ء میں برصغیر کے مسلمانوں […]
یوم پاکستان کے 86 ویں سالگرہ کے موقع پر مسلح افواج کی قوم کو مبارکباد
پاکستان ڈے کی 86 ویں سالگرہ کے مبارک موقع پر چیف آف ڈیفنس فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف، اور چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ 23 پاک فوج کے […]
سینیٹر شیری رحمان کی صاحبزادی ماروی خورشید ملک انتقال کر گئیں
پاکستان پیپلزپارٹی پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان کی صاحبزادی ماروی خورشید ملک 39 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ماروی ملک کو برین ہیمبرج کے باعث تشویشناک حالت میں کراچی کے ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ وینٹی لیٹر پر تھیں تاہم جانبر نہ […]
صدر مملکت کا بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر اظہار تشویش
صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ آب کے موقع پر اپنے پیغام میں بھارت کی جانب سے مشترکہ آبی وسائل کو بطور ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت نے سندھ طاس معاہدہ کی معطلی کی مذمت کا اعادہ کرتے ہوئے ہائیڈرولوجیکل ڈیٹا شیئرنگ میں خلل پر بھی تحفظات […]