پاکستان ہمیشہ تنازعات کے حل کو فروغ دینے والے اقدامات کی حمایت کریگا، عاصم افتخار – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پاکستان ہمیشہ تنازعات کے حل کو فروغ دینے والے اقدامات کی حمایت کریگا، عاصم افتخار

نیویارک(روزانہ مشرق) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان تنازعات کے حل کو فروغ دینے والے اقدامات کی حمایت جاری رکھے گا۔

 

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ تمام اقدامات کی حمایت کرے گا جو اختلافات کو ختم کرنے اور امن کے ذریعے تنازعات کے حل کو فروغ دیں، چاہے وہ عالمی سطح پر ہوں، یوکرین میں یا کہیں اور ہوں۔

 

سلامتی کونسل میں یوکرین کے معاملے پر بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا تمام فریقین احتیاط، کشیدگی میں کمی، اور مذاکرات و سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے حل کیلئے اقدامات کریں۔

 

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی میں یومِ پاکستان کے موقع پر تقریب کا انعقاد

پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کی مکمل پاسداری کرنی چا

ہیے۔

 

 

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.