Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Browsing Category

پاکستان

جن عہدوں کیلیے پی پی اورن لیگ میں کچھ طے نہیں ہواوہاں ایم کیوایم کو موقع ملے گا، بلاول بھٹو

 پاکستان پیپلزپارٹی  کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا  ہے کہ جن عہدوں کیلیے پی پی اور ن لیگ  میں کوئی بات طے نہیں ہوئی وہاں ایم کیو ایم کو موقع ملے گا۔  پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں  نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری  پر اعتراض کے حوالے سے پوچھے جانے والے […]

پی ٹی آئی کے آئی ایم ایف کو خط کا معاملہ وزیر اعظم آفس دیکھ رہا ہے، دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا معاملہ وزیر اعظم آفس دیکھ رہا ہے۔ دفتر خارجہ میں صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے زہرہ بلوچ نے کہا کہ 28 فروری کو پاکستان نے ویانا میں گروپ 77 میں اپنی مدت […]

نواز شریف، فضل الرحمان نے کبھی ایک دوسرے کی بات نہیں ٹالی، رانا ثناء اللّٰہ

سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان نے کبھی ایک دوسرے کی بات نہیں ٹالی، ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ نواز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد رانا ثناء اللّٰہ اور سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کی۔ رانا ثناء اللّٰہ […]

علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا منتخب

 پختونخوا اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ منتخب کرلیا گیا۔ صوبائی اسمبلی کا جالاس اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت ہوا۔ دوران اجلاس ایوان میں موجود ارکان اور تحریک انصاف کے کارکنوں نے شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر اسپیکر کی جانب سے بارہا خاموش رہنے کا […]

عوامی نیشنل پارٹی کا پارلیمانی انتخابات کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے پارلیمانی انتخابات کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کر لیا۔ سربراہ اے این پی اسفند یار ولی نے کہا کہ اے این پی کے اراکین کسی بھی اسمبلی، سینیٹ میں انتخابی عمل کا حصہ نہیں ہوں گے، اے این پی ملک میں سویلین بالادستی، جمہوریت اور پارلیمان کی […]

نومنتخب اراکین قومی اسمبلی نے حلف اٹھا لیا، اجلاس کل صبح تک ملتوی

 قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا جس کے بعد اجلاس کل صبح 10 بجے تک ملتوی کر دیا گیا، حلف برداری کے بعد سنی اتحاد کونسل کی جانب سے نعرے بازی بھی کی گئی۔ افتتاحی اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق افتتاحی اجلاس کے آغاز پر تلاوت کلام پاک، حمد […]

آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے، نواز شریف

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے۔ قائد ن لیگ نواز شریف قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے لیے پارلیمنٹ پہنچ گئے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط […]

پیپلز پارٹی کا سینیٹ کی خالی نشستوں پر فوری الیکشن کروانے کا مطالبہ

 پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹ کی خالی نشستوں پر فوری الیکشن کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں پیپلز پارٹی نے کہا کہ سینیٹ کی 11 نشستیں خالی ہوگئی ہیں۔ رکن اسمبلی منتخب ہونے والے متعدد سینیٹرز مستعفی ہوگئے ہیں۔ سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی ، جام مہتاب ، نثار […]

نگراں وزیراعظم نے سمری میں ناقابل قبول زبان استعمال کی اورالزامات لگائے، صدر علوی

صدر مملکت عارف علوی نے نگراں وزیراعظم کی جانب سے بھیجی گئی سمری کے لہجے اور لگائے گئے الزامات پر تحفظ کا اظہار کردیا۔ صدر عارف علوی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت کو عام طور پر سمریوں میں ایسے مخاطب نہیں کیا جاتا۔ یہ امر افسوسناک ہے کہ […]

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان میں آپریشن کیا جس میں 6 دہشت گرد ہلاک ہونے کی تصدیق کی۔ ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More