مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے۔
قائد ن لیگ نواز شریف قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے لیے پارلیمنٹ پہنچ گئے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے سے متعلق سوال پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایسا خط وہ لکھ سکتے ہیں یہ ان کا وطیرہ ہے۔
دوسری جانب شہباز شریف نے بھی تحریک انصاف کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائفر کے بعد آئی ایم ایف خط سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ چاہتے ہیں خدانخواستہ پاکستان برباد ہو جائے، آئی ایم ایف پروگرام کو سبوتاژ کرنے کے لیے تحریک انصاف نے خط لکھا۔