Trending
- مشیرِوزیراعلیٰ پنجاب ذیشان ملک کی قیادت میں پاک فوج سےاظہارِیکجہتی کیلئےعظیم الشان ریلی
- ہمیں ابھی تک ایران سے جواب موصول نہیں ہوا، آج ملنا چاہیے : مارکو روبیو
- نائب وزیراعظم کی امریکی تحویل میں جہازوں پر سوار پاکستانی اور ایرانی شہریوں کی واپسی کے لیے سنگاپور سے تعاون کی درخواست
- پاکستان کا فی الحال ایل این جی سپاٹ کارگوز کی خریداری نہ کرنے کا فیصلہ
- بشریٰ بی بی سے فیملی ملاقات کی درخواست، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ذاتی حیثیت میں طلب
- DailyMashriqQuetta05 – 08 2026
- بھارت کا دہشت گردی ڈرامہ ہمیشہ کیلئے دفن، پانچ گنا بڑے دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی: پاک فوج
- قومی دفاع میں فضائیہ کا کردار تاریخی، سرینگر سے بھٹنڈا تک سبق سکھایا: ایئرچیف
- ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے طویل ملاقات
- سونا مہنگا ہوگیا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اچانک بڑا اضافہ
Browsing Category
تازہ ترین
اہم خبریں
آسٹریلیا کو ہرا کر جنوبی افریقا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ کینگروز نے اپنی پہلی اننگز میں 212 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 138 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔ آسٹریلیا نے اپنی […]
ایران کا امریکا کے ساتھ اتوار کو شیڈول مذاکرات میں شمولیت نہ کر نے کا فیصلہ
ایران نے امریکا کے ساتھ اتوار کو شیڈول مذاکرات میں شمولیت نہ کر نے کا فیصلہ کر لیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے دوران امریکا کے ساتھ مذاکرات کرنا بے معنی ہیں۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کے وحشیانہ رویے […]
امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے اسرائیل کے ایران پر حملے کو غیرقانونی قرار دے دیا
امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے ایران پر اسرائیلی حملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو کے ایران پر غیر قانونی یکطرفہ حملہ مکمل جنگ کے خطرے کو جنم دے رہا ہے۔ یو ایس سینیٹ کمیٹی برائے صحت، تعلیم، لیبر اور پنشن کے رکن برنی سینڈرز نے کہا کہ اسرائیل کے […]
برطانوی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو، پُرامن رہنے کی اپیل
برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ایران سے پُرامن رہنے کی اپیل کی اور کہا کہ ایران اور اسرائیل کے ایک دوسرے پر مزید حملوں پر برطانیہ کو تشویش ہے۔ وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ فوری طور پر کشیدگی […]
اسرائیلی ڈیفنس فورس نے جنگ میں ایران کو پہلی، غزہ کو دوسری ترجیح قرار دیدیا
سرائیلی ڈیفنس فورس نے ایران کو پرائمری اور غزہ کو سکینڈری وار فرنٹ قرار دے دیا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق افواج کی تمام تر توجہ اب غزہ سے ہٹ کر ایران کی جانب مرکوز ہوگئی ہے، ایران کے دو فوجی مقامات کو نشانہ بنا کر بہت نقصان پہنچایا ہے 24 گھنٹے میں ایئر فورس جیٹس […]
اسرائیل کا ایران پر بڑا حملہ، آرمی چیف سمیت 4 اعلیٰ فوجی افسران اور 6 جوہری سائنسدان شہید
اسرائیل نے ایران پر فضائی حملہ کرتے ہوئے جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، ان حملوں میں مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری، پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی سمیت متعدد فوجی کمانڈرز، 6 جوہری سائنسدان اور عام شہری شہید ہو گئے۔ اسرائیل نے آج صبح ایران میں […]
خطرے کے خاتمے تک ایران پر حملہ جاری رہے گا، اسرائیلی وزیراعظم
اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جب تک ضرورت ہو ایران پر اسرائیل کا حملہ جاری رہے گا۔ بینجمن نیتن یاہو نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’یہ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ یہ خطرہ ختم نہ کر دیا جائے‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ […]
تہران کو دفاع کا حق حاصل ہے، پاکستان کی ایران پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت
پاکستان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اسرائیل کی بلاجواز اور غیرقانونی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے اسرائیلی حملے کو انتہائی سنگین، غیرذمہ دارانہ اور تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے میں جانی نقصان پر ایرانی عوام سے اظہار ہمدردی کرتا ہوں۔ دفتر خارجہ کے مطابق […]
ایران میں پاکستانی شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کا مشن، شہباز شریف کی ہدایت پر دفتر خارجہ میں سیل قائم
ایران پر رات گئے اسرائیلی حملوں کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ایران میں موجود پاکستانی زائرین اور شہریوں کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے وزارت خارجہ میں کرائسسز مینجمنٹ یونٹ فعال کر دیا گیا۔ وزیراعظم نے حکم دیا کہ پاکستانی زائرین کی ایران میں حفاظت اور ملک واپسی کے لیے تمام […]
ایران فوری معاہدہ کرے، ورنہ ایرانی سلطنت صفحہ ہستی سے مٹ جائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ کا انتباہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے لیے ممکنہ تباہ کن نتائج سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے فوری طور پر معاہدے پر عمل نہ کیا تو جسے کبھی ’ایرانی سلطنت‘ کہا جاتا تھا، سب ختم ہوجائے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹرتھ سوشل‘ پر جاری […]