Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

دورہ بنگلہ دیش، ٹی 20 سیریز کیلئے قومی سکواڈ ڈھاکہ پہنچ گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش، ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے قومی سکواڈ بنگلہ دیش پہنچ گیا۔ قومی سکواڈ دو گروپس میں بنگلہ دیش پہنچا، قومی ٹیم کل آرام کرے گی، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔ پاک بنگلہ ٹی 20 سیریز 20 جولائی کو […]

روس سے تجارت پر برازیل، چین اور بھارت پر سخت پابندیاں لگ سکتی ہیں، نیٹو

نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے خبردار کیا ہے کہ اگر برازیل، چین اور بھارت نے روس کے ساتھ تجارت جاری رکھی تو انہیں ثانوی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جو ان ممالک کی معیشت پر شدید منفی اثر ڈال سکتی ہیں۔ مارک روٹے نے یہ بات امریکی کانگریس میں سینیٹرز سے […]

صدر، وزیراعظم کی ملاقات، ملکی ترقی و استحکام کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ

صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ صدر میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دورانن دونوں رہنماؤں نے ملکی استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے موقع پر وفاقی وزرا برائے دفاع خواجہ محمد آصف، منصوبہ […]

پاکستان کی ’فوڈایمرجنسی‘ مسترد؛ آئی ایم ایف کو 7 ارب ڈالر پروگرام کی خلاف ورزی پر تشویش

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ دینے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ جیسے اقدامات سے 7 ارب ڈالر […]

برطانیہ میں ہزاروں افغانوں کی خفیہ منصوبے کے تحت آباد کاری کی اسکیم ختم کردی گئی

برٹش آرمی کے لیے کام کرنے والے افغانوں کو ایک خفیہ منصوبے کے تحت برطانیہ میں آباد کرنے کے منصوبے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس خفیہ منصوبے کا آغاز افغانستان میں طالبان حکومت کے قائم ہونے کے بعد کیا گیا۔ جس کا مقصد افغان وار میں […]

ہم جیلوں میں بیٹھے ہیں آپ اختلافات پیدا کررہے ہیں،عمران خان کا پارٹی رہنماؤں کو سخت پیغام

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور اجلاس کو لے کر پارٹی میں اختلاف جان بوجھ کر پیدا کیا جارہا ہے، ذاتی اختلافات ختم کریں اور سارا فوکس تحریک پر رکھیں۔ یہ بات علیمہ خان نے عمران خان سے ملاقات کے بعد دیگر دو بہنوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے […]

انڈونیشین وزیر دفاع کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل سے ملاقات

انڈونیشیا کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل(ر) سجعفری سجامس الدین(Sjafrie Sjamsoeddin) نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق انڈونیشین وزیر دفاع جنرل(ر) سجعفری سجامس الدین(Sjafrie Sjamsoeddin) نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی تعاون، علاقائی […]

وفاقی حکومت نے عافیہ صدیقی کیس میں سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

وفاقی حکومت نے عافیہ صدیقی کیس میں سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا 16 مئی کا آرڈر چیلنج کردیا اور اسلام آبادہائیکورٹ کے حکمنامے کے خلاف اپیل دائر کردی، 16 مئی کو ہائیکورٹ نے فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم منظور کی تھی۔ اپیل میں کہا گیا کہ فوزیہ […]

سورج کا کعبہ کے عین اوپر آنے کا نادر واقعہ؛ مسجد الحرام اللہ اکبر سے گونج اُٹھی

ایک نادر اور نایاب فلکیاتی مظہر میں آج سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آگیا جو مسلمانوں کے لیے قبلہ کے تعین میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق آج دوپہر جیسے ہی سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر پہنچا، سائے مکمل طور پر غائب ہو گئے۔ جو اس بات کی علامت ہے کہ سورج […]

نیتن یاہو حکومت کی اہم اتحادی جماعت نے علیحدگی اختیار کرلی

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت کی اہم اتحادی جماعت یونائیٹڈ توراہ جوڈازم (UTJ) نے حکومت سے علیحدگی اختیار کرلی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ علیحدگی مذہبی طلبہ کو فوجی سروس سے مستثنیٰ قرار دینے کے بل پر اختلافات کی وجہ سے ہوئی۔ الٹرا آرتھوڈوکس جماعتیں طویل عرصے سے اس قانون کی منظوری کی منتظر […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More