Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

صدر مملکت نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل کی منظوری دیدی

صدر مملکت آصف علی زرداری نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی۔ ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ انسداد دہشت گردی کا نیا قانون سیکیورٹی اداروں کی دہشت گردی روکنے کی صلاحیت مضبوط بنائے گا۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ قانون میں شفافیت اور احتساب […]

مودی سرکار نے بھارت کو عالمی سطح پر تنہا کردیا، دہلی کواڈ سمٹ میں امریکی صدر کی شرکت مشکوک

دہلی میں منعقد ہونے والی کواڈ سمٹ میں امریکی صدر کی شرکت مشکوک ہوگئی جب کہ مودی سرکار کی ناقص سفارتی پالیسیوں نے بھارت کو عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کا شکار کر دیا۔ پاک بھارت جنگ میں امریکی ثالثی سے انکار ،بھارت کے سفارتی و معاشی زوال کی بڑی وجہ بن گیا۔ بھارتی جریدے بزنس […]

وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر کی ملاقات، اہم علاقائی اور عالمی پیشرفت پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے چین کے شہر تیانجن میں ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کے موقع پر آج جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان سے دو طرفہ ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاک -ترک تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور دوطرفہ تعلقات میں بڑھتی ہوئی رفتار پر […]

حکومت کا آج سے یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا اعلان

حکومت نے آج سے ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا اعلان کردیا۔ وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی، پریس کانفرنس میں یوٹیلیٹی کارپوریشن کے عہدیداران بھی شریک ہوئے۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوٹلیٹی کارپویشن کا ملکی معشیت میں اہم کردار رہا، یوٹلیٹی اسٹورز پاکستان میں […]

سندھ میں سیلاب کی پیشگوئی، 16 لاکھ افراد کو خطرہ، کچے کے علاقوں سے انخلا شروع

پاکستان کے صوبہ سندھ میں سیلاب کی پیشگوئی کے پیشِ نظر شمالی سندھ کے کچے کے علاقوں سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے جبکہ دوسری جانب دریائے سندھ میں اس وقت تک صورتحال معمول کے مطابق ہے۔ سندھ کے محکمہ آبپاشی کے مطابق گڈو بیراج پر اپ سٹریم سے پانی کی آمد 322819 […]

اگلے 24 گھنٹے میں مزید خطرہ بڑھ سکتا ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے

ڈی پی ڈی ای ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی کا مقام پیک پکڑ رہا ہے اور اگلے 24 گھنٹے میں مزید خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ لاہور میں پریس بریفنگ کے دوران ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ یکم کو سات لاکھ کیوسک ہیڈ تریموں پر پہنچے […]

راولپنڈی: عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت یکم ستمبر کو مقرر

بانی پی ٹی ائی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت یکم ستمبر کو اڈیالہ جیل میں مقرر کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ملزمان کے وکلاء کو آگاہ کر دیا گیا، کیس میں اب تک 24 میں سے 11 گواہان کے بیانات ریکارڈ کئے جا […]

اسرائیل کی غزہ پر زمین اور فضا سے بمباری، ترجمان حماس سمیت 77 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے تازہ فضائی حملے میں حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان ابو عبیدہ کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ حملہ غزہ کی ایک رہائشی عمارت کی پہلی اور دوسری منزل پر کیا گیا تاہم اب تک اس کارروائی کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری […]

مدینہ منورہ میں منشیات فروشی پر 3 پاکستانیوں سمیت 3 افراد گرفتار

سعودی محکمہ انسداد منشیات کے مطابق مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ میں کارروائی میں کرتے ہوئے منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔ سعودی محکمہ انسداد منشیات کے مطابق مدینہ منورہ میں 2 پاکستانی شہریوں سمیت 3 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار افراد کے پاس سے ایک کلو گرام میتھافیتھمین برآمد کی گئی ہے۔ سعودی […]

بھارت نے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت کی تصدیق کردی

بھارت نے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت کی تصدیق کردی، جونیئر ہاکی ورلڈ 28 نومبر سے 10 دسمبر تک چنئی اور مدورائی میں شیڈول ہے۔ ہاکی انڈیا کے سیکرٹری جنرل بھولا ناتھ سنگھ نے اعلان کیا ہےکہ پاکستان کی ٹیم جونیئر ہاکی ایونٹ میں شرکت کے لیے آئے گی۔ بہار میں جاری […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More