امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کےبعد آئی پی پیز،پٹرول مافیا کےخلاف بڑی تحریک چلائیں گے۔
پنجاب کے ضلع ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ سرکاری سکولوں کا بیڑہ غرق کردیا گیا ہے، سولرپربھی ٹیکس لگا دیا گیا، اِس نظام کوتبدیل کرنے کے لیے باہرنکلنا پڑے گا۔
اُنہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی میں خاندانوں کی بنیاد پرلوگ آگےنہیں آتے، اب نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے،عیدالاضحیٰ کےبعد آئی پی پیز،پٹرول مافیا کےخلاف بڑی تحریک چلائیں گے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہر پارٹی میں مفاد پرست لوگ موجود ہیں، حکومت چلانے کا نظام بیوروکریسی چلا رہی ہے، خاندانوں کی بنیاد پر نظام چل رہا ہے، ہر قسم کی بیوروکریسی کا اشتراک کئی دہائیوں سے چل رہا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے قرضوں میں 80 ہزار ارب کا اضافہ ہوا ہے، سودی نظام کو ختم نہیں کیا جارہا، جماعت اسلامی کوموقع ملا تونرسری سےلیکریونیورسٹی تک فری تعلیم دیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ چند لوگوں کی اجارہ اداری کوختم کریں گے، عیدالاضحیٰ کےبعد آئی پی پیز،پٹرول مافیا کےخلاف بڑی تحریک چلائیں گے۔