Trending
- پہلا ون ڈے: پاکستان ویمنز ٹیم کا زمبابوے کو 351 رنز کا ہدف
- ایران کے یو اے ای پر میزائل حملے، دبئی اورشارجہ ایئرپورٹ پرفلائٹ آپریشن معطل
- امریکہ نے ایرانی جہاز توسکا کا عملہ حوالے کر دیا، آج تہران بھیجا جائے گا: پاکستان
- معرکۂ حق پاکستان کی تاریخ کا سنہری باب ہے، بلاول بھٹو زرداری
- حافظ نعیم کا عید کےبعد آئی پی پیز، پٹرول مافیا کےخلاف تحریک چلانے کا اعلان
- شراب نوشی کیوں چھوڑی؟ ٹام ہالینڈ نے بتا دیا
- جعلسازی کی نئی مہم، 30 ہزار اکاؤنٹس ہیک ہونے کا انکشاف!
- ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی جہاز پر حملہ؛ یو ایس نیول ڈسٹرائر جہاز پسپائی پر مجبور
- پی ایس ایل 11: پی سی بی کا ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، بابراعظم کپتان مقرر
- اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ میں اہم رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو
Browsing Category
تازہ ترین
اہم خبریں
ہم فوج کے دشمن ہیں نہ ریاستی اداروں کیخلاف مزاحمت کی حمایت کرتے ہیں، فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم فوج کے دشمن ہیں نہ ریاستی اداروں کیخلاف مزاحمت کی حمایت کرتے ہیں۔ ڈی آئی خان میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا میں صرف گورننس کا بحران نہیں بلکہ یہاں حکومت […]
فیفا ورلڈکپ کوالیفائر: جرمنی کو سلواکیہ کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست
جرمنی کو اپنے پہلے ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں سلواکیہ کے ہاتھوں 0-2 کی حیران کن شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بریٹیسلاوا میں کھیلے گئے میچ میں ڈیوڈ ہینکو نے ہاف ٹائم سے تین منٹ قبل میزبان ٹیم کو برتری دلائی۔ مڈلزبرو کے فارورڈ اسٹریلیک نے دوسرے ہاف کے آغاز کے 10 منٹ بعد […]
برطانوی نائب وزیراعظم گھر کی خریداری پر کم ٹیکس ادا کرنے پر عہدے سے مستعفی
برطانوی نائب وزیراعظم اور حکمراں جاعت لیبر پارٹی کی ڈپٹی لیڈر انجیلا رینر نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ان کا استعفیٰ اس وقت سامنے آیا جب یہ انکشاف ہوا کہ انھوں نے مشرقی سسیکس کے علاقے ہوو میں اپنی 8 لاکھ پاؤنڈ مالیت کی فلیٹ خریداری پر اسٹامپ ڈیوٹی کی مکمل […]
بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑے جانے پر پاکستان کا ردعمل سامنے آگیا
دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے ایک دفعہ سفارتی ذرائع سے فلڈ کے بارے میں آگاہ کیا لیکن دونوں ممالک کے درمیان یہ طریقہ کار نہیں ہے، بھارت نے پاکستان کو سفارتی سطح پر سیلاب کے حوالے سے کچھ تفصیلات فراہم کی ہیں تاہم انھوں نے دفتر خارجہ کو مکمل تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ دفتر خارجہ […]
حماس نے دو اسرائیلی یرغمالیوں کی ویڈیو جاری کردی
حماس نے ایک تازہ ویڈیو جاری کی ہے جس میں دو اسرائیلی یرغمالیوں کو محفوظ حالت میں دکھایا گیا ہے۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اس نئی ویڈیو میں حماس نے جن دو یرغمالیوں کو دکھایا ہے ان میں سے ایک گائے گلبوا-دلل ہیں جب کہ دوسرے کی شناخت علون اوہیل کے نام سے کی گئی ہے۔ یرغمالی گائے […]
روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر مزید سستا ہوگیا
انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 2 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 65 پیسے پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک […]
یوکرین میں جنگ بندی کیلئے 26 ممالک فوج بھیجنے کو تیار ہیں: فرانسیسی صدر
فرانس کے صدر ایمانوئل میکروں نے کہا ہے کہ 26 مغربی اتحادیوں نے جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کے صورت میں اگلے دن ہی یوکرین میں زمینی، سمندری یا فضائی راستے سے فوجیوں کو تعینات کرنے کا باضابطہ طور پر وعدہ کیا ہے۔ فرانسیسی رہنما نے 35 ممالک کے سربراہ اجلاس کے بعد کہا کہ […]
تھائی لینڈ: اپوزیشن رہنما انوتن چرن وراکل ملک کے نئے وزیراعظم منتخب
تھائی لینڈ کی آئینی عدالت کی جانب سے چند روز قبل عہدے سے ہٹائی گئی وزیراعظم پائی تونگ تران شینا وتری کی جگہ اپوزیشن جماعت کے رہنما انوتن چرن وراکل ملک کے نئے وزیراعظم منتخب ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ میں اپوزیشن جماعت کے 58 سالہ انوتن چرن وراکل 311 […]
موسمیاتی تبدیلی پوری دنیا میں آ رہی ہے، ٹیم ورک سے جانی نقصان کم ہوا: رانا ثنا
مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی پوری دنیا میں آرہی ہے، پانی کا سکیل بہت زیادہ تھا، ٹیم ورک سے جانی نقصان کم ہوا۔ پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ستلج اور راوی خشک ہوچکے تھے وہاں پانی بہت آیا ہے، […]
بروقت انصاف کی فراہمی آئینی مینڈیٹ ہی نہیں اخلاقی ذمہ داری بھی ہے: چیف جسٹس
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا کہ بروقت انصاف کی فراہمی آئینی مینڈیٹ ہی نہیں اخلاقی ذمہ داری بھی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کے زیر صدارت کارکردگی جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں سپریم کورٹ کے مختلف شعبوں کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق بہتری کیلئے 89 ٹاسک […]