Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

نیتن یاہو جنگی مجرم، نسل کشی کے ذمہ دار، نیو یارک آئے تو گرفتاری کا حکم دوں گا، زہران ممدانی

نیویارک سٹی کے میئر کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار زہران ممدانی نے کہا ہے کہ اگر وہ منتخب ہوئے تو اسرائیلی وزیر اعظم کی شہر میں آمد پر نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کو ہدایت دیں گے کہ وہ انہیں گرفتار کرے۔ اپنی انتخابی مہم کے وعدے کی مزید تفصیلات پیش کرتے ہوئے جمعرات کو امریکی اخبار ’نیویارک […]

ججز یا وکلا کے بجائے سائل کا مفاد ہمیشہ مقدم ہونا چاہئے: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ عدلیہ کو انصاف فراہم کرنے کے سفر میں چیلنجز کا بھی سامنا ہے، ججز یا وکلا کے بجائے سائل کا مفاد ہمیشہ مقدم ہونا چاہئے۔ جوڈیشل کانفرنس آزاد جموں و کشمیر کی گولڈن جوبلی تقریب کے موقع پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے خطاب […]

اسحاق ڈار سے مصری ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ، اسرائیلی حملوں کی مذمت

وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے مصری ہم منصب نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے قطر پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے اسرائیل […]

سیلاب کی تباہ کاریاں، 100 افراد جاں بحق، لاکھوں بے گھر

پنجاب میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے تازہ رپورٹ سامنے آگئی۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے مطابق دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں جاں بحق شہریوں کی تعداد 100 ہو گئی ہے، شدید سیلاب کے باعث پنجاب میں 45 لاکھ 70 […]

شکاگو: امیگریشن افسر کی فائرنگ سے گرفتاری کی کوشش کے دوران ایک شخص ہلاک

امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی (ڈی ایچ ایس) اور مقامی حکام نے کہا ہے کہ امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) کے ایک اہلکار نے شکاگو کے علاقے میں ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا، جب افسران اسے حراست میں لینے کی کوشش کر رہے تھے۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ […]

نیپال: سوشل میڈیا پر پابندی کیخلاف پرتشدد احتجاج، وزیراعظم، وزیر داخلہ مستعفی

نیپال میں سوشل میڈیا پر پابندی کیخلاف پرتشدد احتجاج کے بعد نیپال کے وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے استعفیٰ دے دیا۔ نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں منگل کی صبح سے ہی مظاہرین مختلف علاقوں میں احتجاج کرتے رہے، اس دوران پرتشدد ہجوم نے وزیراعظم کے پی شرما اولی اور صدر رام چندر پاؤڈل کی ذاتی […]

اسحاق ڈار کی قازق ہم منصب سے ملاقات، سیاسی و اقتصادی روابط بڑھانے کا عزم

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قازقستان کے ہم منصب مرات نرتلیو سے ملاقات کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات اسلام آباد میں وزارتِ خارجہ میں ہوئی، ملاقات میں سیاسی اور اقتصادی روابط بڑھانے اور خطے میں رابطوں میں اضافے پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان اور قازقستان […]

کمانڈر یواے ای نیول فورسز کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات

کمانڈر متحدہ عرب امارات نیول فورسز میجر جنرل سٹاف حمید محمد عبداللہ الرمیتھی نے ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں خطے کے سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کمانڈر متحدہ عرب امارات نیول فورسز میجر جنرل سٹاف حمید محمد […]

بلاول بھٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کے معترف

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کسان سیلاب کی وجہ سے رُل گئے، وزیراعظم زرعی ایمرجنسی کا اعلان کریں۔ بلاول بھٹو زرداری پنجاب کے ضلع قصور کے  سیلاب متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے، جہاں پہنچنے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری منظور احمد نے اپنے قائد کا پرتپاک استقبال کیا۔ […]

علیمہ خان کو میڈیا سے گفتگو کے دوران انڈا مار دیا گیا

علیمہ خان کو میڈیا سے بات چیت کے دوران انڈا مار دیا گیا۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں، جہاں انہیں کسی نے انڈا پھینک کر مارا۔ پولیس نے علیمہ خان کو انڈا مارنے کے شبہے میں 2 خواتین کو حراست میں لے لیا۔ اس […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More