Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

حماس نے ٹرمپ کے غزہ امن پلان میں ترمیم کا مطالبہ کر دیا

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے متعلق 20 نکاتی امن منصوبے میں ترمیم کا مطالبہ کر دیا۔ حماس کی قیادت کے قریبی فلسطینی ذریعے نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں غیر مسلح ہونے کی شق میں ترمیم کا مطالبہ […]

’قطر پر حملہ ہوا تو امریکا جواب دیگا‘ ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیئے

امریکا نے دوحا پر اسرائیلی حملے کے بعد قطر کی سلامتی کی ضمانت دیتے ہوئے کسی بھی حملے کی صورت میں فوجی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے مطابق قطر پر حملہ ہوا تو امریکا جواب دے گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ […]

سکیورٹی فورسز کی کارروائی، خواتین کا لباس پہن کر فرار ہونیوالے 4 دہشتگرد گرفتار

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عاممہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد گرفتار کر لئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی، جس کے دوران خواتین کا لباس پہن کر […]

فلسطینیوں کی نسل کشی نہ رُکی، صیہونی افواج نے مزید 51 شہید کر دیئے

غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی نہ رک سکی، ہر روز درجنوں فلسطینی اسرائیلی حملوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔ 24 گھنٹے کے دوران غزہ میں صیہونی بربریت میں 51 فلسطینی شہید، 180 زخمی ہوئے، غزہ شہر کے الشرقی دراج علاقے میں فضائی حملہ میں 7 فلسطینی شہید ، متعدد زخمی […]

بھارت نے کھیل کی ساکھ متاثر اور گودی میڈیا نے لوگوں کو بیوقوف بنایا: محسن نقوی

چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی ) محسن نقوی نے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے پر کرارا جواب دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے جاری کردہ پیغام میں محسن نقوی نے لکھا کہ بھارتی میڈیا حقائق پر نہیں بلکہ جھوٹ پر پروان چڑھتا ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ سے معافی مانگنے سے […]

بلوچستان کی جونیئر ہاکی ٹیم کے لیے ٹرائلز کا اعلان

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بلوچستان کی جونیئر ہاکی ٹیم کیلئے ٹرائلز کا اعلان کردیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق بگٹی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بلوچستان کی جونیئر ہاکی ٹیم کے ٹرائلز کوئٹہ میں 13 اور 14 اکتوبر کو ہونگے، منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کو کراچی میں ایک سال تک اعلی معیار […]

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ آل صرافہ جیولرز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق  فی تولہ سونے کابھاؤ 3500 روپے اضافے سے 4 لاکھ 10 ہزار 278 روپے ہوگیا۔ ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10  گرام سونے کی قیمت  3001 روپے بڑھ کر  3لاکھ 51 ہزار  […]

حماس نے امریکی صدر کے غزہ پلان میں ترمیم کا مطالبہ کر دیا

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے متعلق 20 نکاتی امن منصوبے میں ترمیم کا مطالبہ کر دیا۔ حماس کی قیادت کے قریبی فلسطینی ذریعے نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں غیر مسلح ہونے کی شق میں ترمیم کا مطالبہ […]

نیتن یاہو کی حماس کو یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے محفوظ راستہ دینے کی پیشکس

اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر حماس باقی ماندہ یرغمالیوں کو رہا کر دے اور غزہ چھوڑنے کے لیے تیار ہو تو انہیں معافی دے دی جائے گی۔ برطانوی جریدے ’ٹیلی گراف‘ کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو پہلے حماس کے مکمل خاتمے کو ہی جنگ بندی کا واحد حل […]

سونا ملکی تاریخ میں پہلی بار فی تولہ 4 لاکھ روپے کا ہندسہ پار کرگیا

ملک بھر میں فی تولہ سونا پہلی بار 4 لاکھ کا ہندسہ پار کرگیا، قیمت 4 لاکھ 600 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ صرافہ بازار میں 24 قیراط فی تولہ سونا 5 ہزار 900 روپے مہنگا ہو کر تاریخ میں پہلی بار فی تولہ 4 لاکھ روپے کی حد پار کر گیا۔ […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More