’قطر پر حملہ ہوا تو امریکا جواب دیگا‘ ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیئے – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

’قطر پر حملہ ہوا تو امریکا جواب دیگا‘ ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیئے

امریکا نے دوحا پر اسرائیلی حملے کے بعد قطر کی سلامتی کی ضمانت دیتے ہوئے کسی بھی حملے کی صورت میں فوجی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے مطابق قطر پر حملہ ہوا تو امریکا جواب دے گا۔

ٹرمپ نے کہا کہ قطر کے دفاع کیلئے فوجی کارروائی سمیت تمام اقدامات کریں گے، قطر امن، استحکام اور خوشحالی کی جدوجہد میں امریکا کا ثابت قدم اتحادی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا اور قطر کے تعلقات مزید مضبوط بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور قطر قریبی فوجی تعاون اور مشترکہ مفادات کے رشتے میں جڑے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.