تازہ ترین – صفحہ 124 – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper
Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

پی آئی اے نیلام: عارف حبیب گروپ نے کامیاب بولی دیکر %75شیئر خرید لیے

قومی ایئر لائنز کی نجکاری کے تیسرے اور حتمی مرحلے میں135ارب روپے کی بولی لگا کامیاب دہندہ قرار پائے جب کہ لکی سیمنٹ نے 134ارب لگائے۔ وفاقی دارالحکومت میں قومی ایئر لائنز کی بولی کے مرحلہ وارعمل کے دوران وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اطلاعات، وزیر نجکاری اور کنسورشیم کے نمائندوں کےعلاوہ دیگرحکام بھی […]

طالبان رجیم میں غربت، بھوک اور افلاس سے افغان عوام کا جینا محال

افغان طالبان کی حکومت کے تحت افغانستان میں غربت، بھوک اور افلاس نے سنگین صورتِ حال اختیار کر لی ہے جہاں عام شہریوں کے لیے بنیادی زندگی گزارنا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق دہشت گردی کے فروغ اور ناقص حکمرانی میں مصروف طالبان رجیم نے افغان عوام کو شدید انسانی […]

دشمن داخلی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے پراکسیز استعمال کررہے ہیں، فیلڈ مارشل

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ہمہ جہت تیاری اور قومی طاقت کے تمام عناصر کے درمیان مؤثر ہم آہنگی ناگزیر قرار دیتےہوئے کہا ہے کہ دشمن عناصر براہ راست محاذ آرائی کے بجائے بالواسطہ اور مبہم حربے اختیار کر رہے ہیں، جن میں پراکسیز کے ذریعے داخلی کمزوریوں کا استحصال بھی شامل ہے۔ […]

عارف حبیب کا پی آئی اے میں روزگار اور طیاروں کی تعداد بڑھانے کا عندیہ

معروف کاروباری شخصیت عارف حبیب نے پی آئی اے خریدنے کے بعد مزید روزگار پیدا کرنے اور طیاروں کی تعداد بڑھانے کا عندیہ دے دیا۔ عارف حبیب کا میڈیا سے خصوصی گفتگو  میں کہنا تھا کہ میراخیال ہے کہ آج پاکستان کی جیت ہوئی ہے، الحمد اللہ ! اس سے ملک میں سرمایہ کاری کو […]

عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، نیا ریکارڈ قائم

عالمی و مقامی سطح پر سونےاور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا آج بھی نیا ریکارڈ قائم ہو گیا۔ ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 8500 روپے بڑھ کر پہلی بار 4 لاکھ 70 ہزار 862 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ 10 گرام سونا 7288 روپے […]

عمران خان نے پیغام دیا ہے جو مذاکرات کی بات کرے گا وہ ہمارے ساتھ نہیں، علیمہ خان

عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر علیمہ خان اور کارکنوں نے اڈیالہ کے قریب دھرنا دے دیا، علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے مذاکرات نہ کرنے کا پیغام دیا ہے، اب جب عمران خان نے پیغام دے دیا تو اب کوئی مذاکرات کا کہہ گا تو وہ بانی کی پارٹی کا نہیں ہوگا۔ […]

برطانوی جریدے نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کثیر الجہتی خارجہ پالیسی کا ماہر قرار دے دیا

برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کثیر الجہتی خارجہ پالیسی کا ماہر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عاصم منیر بدلتے عالمی نظام میں سب سے مؤثر اسٹریٹجک رہنما بن کر ابھرے ہیں جب کہ  بدلتی عالمی سیاست نے مڈل پاورز کے لیے نیا مگر مشکل دور کھول دیا ہے۔ فنانشل ٹائمز نے […]

رولر کوسٹر 130 فٹ بلندی پر معلق، دیکھنے والوں کو فائنل ڈسٹینشن کا خوفناک حادثہ یاد آگیا

ٹیکساس کے ایک تفریحی پارک میں رولر کوسٹر پر پیش آنے والا واقعہ دیکھنے والوں کے لیے کسی ہالی ووڈ فلمی منظر سے کم نہ تھا، جس نے لوگوں کے دل دہلا دیئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو افراد 130 فٹ کی بلندی پر اچانک […]

کم عمر لڑکیوں کے ایپسٹن جنسی اسکینڈل میں بل کلنٹن کی تصاویر بھی وائرل

سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے مطالبہ کیا ہے کہ کسی خاص شخص کو تحفظ دینے کے بجائے ایپسٹن فائلز کے باقی ماندہ تمام ریکارڈ فوری طور پر جاری کی جائیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بل کلنٹن نے ٹرمپ کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ جس انداز میں دستاویزات جاری کی جارہی ہیں […]

ٹرمپ کی غیر قانونی تارکین وطن کو ملک چھوڑنے پر رقم دینے کی پیشکش

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر امریکا میں مقیم تارکین وطن کو رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑنے پر رقم دینے کی پیشکش کر دی ہے۔   غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمۂ ہوم لینڈ سکیورٹی نے اعلان کیا ہے کہ جو غیر قانونی تارکین وطن سال کے اختتام تک […]