بزنس – صفحہ 52 – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper
Browsing Category

بزنس

بزنس

چین کی پاکستان کے ذمے واجب الادا 2 ارب ڈالر کی مدت میں توسیع

پاکستان کے معاشی استحکام اور بحالی کے لئے پاکستان کے دیرینہ دوست چین کا معاشی تعاون جاری ہے۔ وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق چین نے پاکستان کے ذمے واجب الادا 2 ارب ڈالر کی رقم کی مدت میں ایک سال کی مزید توسیع کر دی۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ چین کے 2 ارب […]

حکومت کی آئی ایم ایف کو نئے پاور سرچارج کی تجویز، بوجھ صارفین کو اٹھانا ہوگا

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ تکنیکی مذاکرات کے اختتام پر پاکستان نے اضافی ٹیکس اقدامات تجویز کرنے کے بجائے قانونی اور انتظامی ذرائع سے اضافی محصولات کی وصولی کا انتخاب کیا ہے۔ حکومت نے بجلی کی قیمتوں کے بارے میں متضاد موقف پیش کیا، جس میں بجلی پر جنرل سیلز ٹیکس (جی […]

زرمبادلہ کے دونوں بازاروں میں ڈالر کے نرخ بڑھ گئے

امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ سے عالمی سطح پر ڈالر مضبوط ہونے، گزشتہ 8ماہ میں تجارتی خسارہ 6.33 فیصد بڑھنے جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو ڈالر کی پرواز جاری رہی۔ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافے، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات درست سمت پر گامزن ہونے […]

ملک بھر میں آج بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ملک بھر آج پھر سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا۔ سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط کے حامل خالص سونے کا بھاؤ 3 ہزار روپے بڑھ کر 3 لاکھ 7 ہزار روپے ہو گیا۔ اسی طرح […]

وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، جنوری 2025 تک مرکزی حکومت کے قرضے ریکارڈ 72 ہزار 123 ارب روپے ہوگئے ہیں۔ وفاقی حکومت کے قرضوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جنوری 2025 تک کے وفاقی حکومت کے قرضوں کا ڈیٹا جاری کردیا۔ […]

آئی ایم ایف مذاکرات؛ بجلی بلوں پر جی ایس ٹی ختم کرنے کی تجویز مسترد

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات میں بجلی کے صارفین کے لیے قیمتوں میں کمی سے متعلق بجلی بلوں پر جی ایس ٹی ختم کرنے کی تجویز مسترد کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے صنعتی اور زرعی شعبے کے لیے موسم سرما کے ریلیف پیکیج کو پورے […]

مہنگائی کے تازہ اعداد و شمار جاری؛ 13 اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافہ

حکومت نے شرحِ مہنگائی کے تازہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جس کے مطابق 13 اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر ملک میں مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ ہوئی ہے جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 0.98 فیصد […]

پاکستان کے قرضوں کا حجم 71 ہزار ارب سے متجاوز، ہر شہری 3 لاکھ سے زائد کا مقروض

پاکستان کے قرضوں کا حجم 71 ہزار ارب سے تجاوز کر گیا، ہر شہری 3 لاکھ روپے سے زائد کا مقروض ہو گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کے قرضے ایک سال میں 10 فیصد اور ایک ماہ میں 1.8فیصد بڑھے، پاکستان کا مقامی قرض 42 ہزار 588 ارب روپے […]

وزیراعظم شہباز شریف کی پی آئی اے کو جون تک پرائیوٹائز کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر پی آئی اے کو جون تک پرائیوٹائز کرنے کی ہدایت کردی۔ نجکاری کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری اکتوبر کی بجائے جون میں کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں، پی آئی اے کی معاشی حالت کی بہتری کیلئے امریکا کے […]

رواں ہفتے کے دوران سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 1700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

رواں ہفتہ کےد وران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا، سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 1700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں ہفتہ بھر میں ایک ہزار 762 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، انڈیکس کاروباری ہفتے […]