Browsing Category
بزنس
بزنس
اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی
اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 100 بیسز پوائنٹس یا ایک فیصد کمی کرنے کا اعلان کردیا، ایک فیصد کمی کے بعد شرح سود 12 فیصد سے کم ہوکر 11 فیصد پر آگئی ہے، 11 ماہ کے دوران شرح سود میں 11 فیصد کمی کی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے […]
تاجر برادری کا انکم ٹیکس آرڈیننس کے خلاف ملک گیر احتجاج کا عندیہ
تاجر برادری نے انکم ٹیکس آرڈیننس کو مسترد کرتے ہوئے اسے فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک گیر احتجاج کا عندیہ دے دیا۔ آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے اپنے بیان میں نئے انکم ٹیکس آرڈینس کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت رات کے اندھیرے میں […]
رواں مالی سال کے پہلے9 ماہ تمام خطوں کیلئے پاکستانی برآمدات میں اضافہ
شبہازحکومت تمام خطوں کے لیے پاکستانی برآمدات بڑھانے میں کامیاب ہوگئی، پہلے 9 ماہ کے دوران امریکا ریجن کے لیے پاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیاد پر سب سے زیادہ 11 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ اسی دوران ایشیا ریجن کے لیے پاکستانی برآمدات کاحجم سب سے زیادہ 8 ارب اکہتر کروڑ ڈالرز رہا۔ حکومتی ذرائع […]
قوانین بننے تک کرپٹو کرنسی سے حاصل رقم غیر ٹیکس شدہ رہے گی ، ٹیکس محتسب
وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نےکہا ہے کہ جب تک کرپٹو کرنسی کے حوالے سے قوانین و ضوابط متعارف نہیں کروائے جاتے، اس وقت تک اس کے لین دین کے ذریعے حاصل ہونے والی رقم، منافع و اثاثے غیر دستاویزی اور غیر ٹیکس شدہ رہیں گے ۔ اسلام آباد میں بزنس کمیونٹی کے […]
بھارتی مصنوعات پاکستان کی زمینی، فضائی یا سمندری راستے سے نہیں گزرسکیں گی
وزارت تجارت نے بڑا اقدام کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی مصنوعات پاکستان کی زمینی,فضائی یا سمندری راستے سے نہیں گزرسکیں گی، امپورٹ ایکسپورٹ ایکٹ 1950 کے تحت ایس آر او جاری کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق قومی سلامتی اور عوامی مفاد کے پیشِ نظر بھارتی ساختہ مصنوعات کی پاکستانی حدود سے ترسیل پر پابندی عائد کردی۔ رپورٹ کے […]
حج آپریشن: 98 فیصد سرکاری عازمین کرام کو ویزے جاری
حج آپریشن 2025 کامیابی سے جاری ہے، 98 فیصد سرکاری عازمین کرام کے حج ویزے جاری ہو چکے ہیں۔ مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق بعض نیم خواندہ اور دور دراز علاقوں کے عازمین حج کو بائیو میٹرک کے مسائل درپیش آئے، درست بائیو میٹرک نہ کرنے کے سبب ڈیڑھ فیصد زیر التوا ویزوں کے […]
سونا سستا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم
سونے کی قیمت عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں کم ہو گئی اور عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں گزشتہ 4ماہ سے مسلسل اضافے کا تسلسل رکنے سے نئے ریکارڈز بننا بھی بند ہوگئے ہیں۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعہ کے روز فی اونس سونے کی قیمت مزید 33ڈالر کی کمی سے 3ہزار […]
مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 1.92فیصد کی مزید کمی، سالانہ شرح منفی3.52فیصد ہوگئی
ملک میں ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 1.92 فیصد کی مزید کمی ہوئی ہے، مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح منفی3.52فیصد ہوگئی۔ ادارہ شماریات پاکستان نے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 11 اشیا مہنگی اور 18 سستی ہوئیں جبکہ 22 اشیائے ضروریہ کی […]
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی پی آئی اے کی نجکاری میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت
وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری میں شفافیت اور مجوزہ معینہ مدت میں یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ واضح رہے کہ پہلی کوشش کے کئی ماہ بعد وفاقی حکومت نے گزشتہ روز قومی ایئر لائن کی نجکاری کا عمل دوبارہ شروع کرتے ہوئے اظہار دلچسپی کا نوٹس […]
فضائی حدود بند: بھارت سے یورپ، امریکہ جانے والی کئی پروازیں متاثر
اکستان کی جانب سے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود بند ہونے ہر دہلی اور اس کے قریبی شہروں سے یورپ اورامریکا جانے والی پروازیں شدید متاثر ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق پانچ بھارتی ایئرلائنز کی پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا، پروازوں کو مختلف ایئرپورٹس پر ری فیلولنگ کے لیے رکھنا پڑرہا ہے۔ اسی طرح […]