وزیرِ اعظم شہباز شریف کی پی آئی اے کی نجکاری میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی پی آئی اے کی نجکاری میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت

وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری میں شفافیت اور مجوزہ معینہ مدت میں یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

واضح رہے کہ پہلی کوشش کے کئی ماہ بعد وفاقی حکومت نے گزشتہ روز قومی ایئر لائن کی نجکاری کا عمل دوبارہ شروع کرتے ہوئے اظہار دلچسپی کا نوٹس جاری کر دیا تھا، پی آئی اے کے 51 سے 100 فیصد شیئرز فروخت کرنے کے لیے پیش کیے جائیں گے جبکہ پی آئی اے کا منیجمنٹ کنٹرول بھی منتقل کیا جائے گا۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ شہباز شریف نے یہ ہدایات اپنی زیر صدارت پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری پر جائزہ اجلاس میں دیں۔

اجلاس میں وفاقی وزرا خواجہ محمد آصف، احد خان چیمہ، عطا اللہ تارڑ، اٹارنی جنرل منصور اعوان، مشیران محمد علی، سید توقیر شاہ، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر، نیشنل کوارڈینیٹر خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل لیفٹیننٹ جنرل سرفراز احمد اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.