بزنس – صفحہ 29 – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper
Browsing Category

بزنس

بزنس

امریکا، پاکستان میں آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کو پاکستان اور امریکا کے بہتر تعلقات کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل اور مفید قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امن چاہتے ہیں اور انہوں نے پاک-بھارت جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ وزیر اعظم نے نیوجرسی میں میڈیا کے […]

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.16 فیصد کمی ریکارڈ

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.16 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسلام آباد کے ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی سالانہ مجموعی شرح 3.95 فیصدہوگئی۔ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ایک ہفتے میں 17 اشیا مہنگی اور 11 سستی ہوئیں، اس […]

وزیراعظم کی ٹرمپ سے ملاقات کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ایک لاکھ 62 ہزار کی حد بھی عبور

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر سے ملاقات کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اختتامی روز زبردست تیزی کا رجحان رہا، بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 62 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس […]

چھ سال کے اندر گردشی قرضے کا نام ونشان نہیں رہے گا:اویس لغاری کا دعویٰ

وزیرتوانائی اویس لغاری نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھ سال کے اندر گردشی قرضے کا نام و نشان نہیں رہے گا۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے اویس لغاری کا کہنا  تھا کہ گردشی قرضہ پاکستان کے لیے وبال جان ہے، گردشی قرضے کے خاتمے کے لیے دن رات کوششیں کیں۔ اُنہوں نے […]

امریکا کا بھارتی ادویات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

امریکا نے بھارت کی مشکلات میں مزید اضافہ کرتے ہوئے ادویات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا نےکچن کیبنٹس اور باتھ روم وینٹیز پر 50 فیصد اور فرنیچر پر 30 فیصد اور ہیوی ڈیوٹی ٹرکوں پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے، اس کے علاوہ […]

پاکستان اور چین کے درمیان باہمی تجارت دو ماہ سے بند ہونے کا انکشاف

قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے خارجہ امور کے اجلاس میں پاکستان اور چین کے درمیان باہمی تجارت دو ماہ سے بند ہونے کا انکشاف ہے۔ قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس چیئرمین حنا ربانی کھر کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ دوران اجلاس سربراہ نیشنل لاجسٹک سیل ( این ایل سی ) نے […]

سونا آج پھر 5100 روپے مہنگا، نئی قیمت کیا ہوگئی؟

ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، منگل کو بھی مقامی مارکیٹ میں سونے کی قدر میں 5 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی تولہ قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی نے آل پاکستان صرافہ جیمز […]

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 58 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال ہوگئی۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 1200 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 58 ہزار 831 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ […]

جیولرز کے کاروبار میں بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری؛ ایف بی آر کا ملک گیر کریک ڈاؤن شروع

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس نیٹ سے باہر اور صلاحیت سے کم ٹیکس ادا کرنے والوں کے خلاف ملک گیر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ایف بی آر حکام کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان میں جیولرز کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ اعداد و […]

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی کا سلسلہ برقرار رہا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 1 پیسہ کمی ریکارڈ کی گئی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 46 پیسے سے کم ہو کر 281 روپے 45 پیسے پر بند ہوا۔ واضح […]